سید محموداللہ شاہ — Page 23
23 کرنے کی غرض سے علی گڑھ کالج تشریف لے گئے۔وہاں بھی آپ کی پابندی صوم وصلوٰۃ کی وجہ سے ساتھ رہنے والے طالب علم بہت متاثر ہوئے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے پڑھائی میں اتنی دلچسپی نہیں لی جتنی کالج کے دوسرے کاموں میں پھر بھی علی گڑھ کالج میں Theory میں فرسٹ آتے تھے اور پریکٹس Practice میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۳ جنوری ۱۹۵۳ء۔رپورٹ مجلس مشاورت قادیان ۱۹۲۶ - ۱۹۲۹ء) ٹی آئی سکول قادیان میں بطور استاد حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) ۱۹۲۵ء میں علی گڑھ کالج سے بیائی کرنے کے بعد ۱۹۲۵ ء میں ہی ٹی آئی سکول قادیان میں بطور استاد خدمات بجالانے لگے آپ یہاں ۱۹۲۹ ء تک خدمات بجالاتے رہے۔۱۹۲۷ ء کی رپورٹ مجلس مشاورت میں درج ہے کہ ”سید محمود اللہ شاہ صاحب بی۔اے سکول میں پورے طور پر تعلیمی وقت دینے لگ گئے ہیں، رپورٹس میں سال ۲۷۔۱۹۲۶ ء کا ذکر کیا گیا ہے۔ٹی آئی سکول میں تدریسی فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ آپ قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کے سلسلے میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) اور مترجمین کی معاونت بھی کیا کرتے تھے۔۱۹۲۹ ء میں آپ محکمہ تعلیم کی درخواست پر نیروبی (مشرقی افریقہ ) تشریف لے گئے جہاں آپ ۱۹۴۴ ء تک قریباً سولہ سال تعلیمی ، رفاہی اور دینی روزنامه الفضل ۲۳ ۲۴ جنوری ۱۹۵۳ء) خدمات بجالاتے رہے۔☆