سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 5 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 5

5 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الاوّل نوراللہ مرقدہ آپ کے والد ماجد حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب فرماتے ہیں: ”حضرت خلیفہ اول (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) کبھی کبھی مجھ کو فرمایا کرتے تھے کہ آپ نے اپنی اولاد کی خوب تربیت اور پرورش کی ہے۔جس سے ہم کو دیکھ کر رشک آتا ہے“۔( وصیت حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب صفحه ۴) حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرماتے ہیں: ان چاروں بھائیوں (حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب، حضرت ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ صاحب، حضرت سید عزیز اللہ شاہ صاحب اور حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب) کو دیکھ کر طبیعت بہت خوش ہو جاتی ہے۔ان کے والد نے ان کی تربیت نہایت اچھے رنگ میں کی ہے۔خود نیک ہونا بڑی بات ہے مگر آگے اولا د کو اپنے رنگ میں رنگین کرنا بھی کمال ہے 66 ( بحوالہ روزنامه الفضل ربوه ۲۳ جنوری ۱۹۵۳ء)