سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 143 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 143

143 ۶۔محترمہ صاحبزادی امتہ الرؤف صاحبہ بیگم ڈاکٹر تاثیر مجتبی صاحب۔ڈاکٹر صاحب پہلے غانا میں خدمات بجالا رہے تھے۔آجکل فضل عمر ہسپتال ربوہ میں مصروف کار ہیں۔۷۔محترم سید صہیب احمد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان میں خدمت کر رہے ہیں۔۸ محترمه سیده امتہ العزیز زوبی صاحبہ بیگم مکرم ملک خالد احمد صاحب زکر۔ملک صاحب واقف زندگی ہیں اور نصرت جہاں اکیڈمی میں ٹیچر ہیں۔محترم سید محمود احمد شاہ صاحب آپ بطور صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان و بطور ناظر رشتہ ناطہ خدمات بجالا رہے ہیں۔اہلیہ سوم حضرت شاہ صاحب کی تیسری شادی محترمہ فرخنده اختر صاحبه بنت حضرت شیخ نیاز محمد صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہوئی۔۱۹۴۲ ء میں جب آپ مشرقی افریقہ کینیا سے رخصت پر قادیان تشریف لائے تو اس وقت یہ شادی ہوئی۔بعد میں آپ معہ اہلیہ دوبارہ کینیا تشریف لے گئے۔محترمہ ایک لمبا عرصہ نصرت جہاں کالج ربوہ کی پرنسپل کے طور پر خدمات بجالاتی رہیں اور مسز شاہ کے نام سے معروف تھیں۔آپ کو انگریزی زبان میں غیر معمولی مہارت تھی۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے دو بچوں مکرم سید مشہود احمد صاحب اور مکرمہ ڈاکٹر مریم حنا صاحبہ سے نوازا۔مکرم سید مشہود احمد صاحب اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں جبکہ مکرمہ مریم حنا انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ان کی اولاد کا ذکر کتاب ہذا کے آخر میں شجرہ خاندان حضرت شاہ صاحب میں کیا گیا ہے۔آپ کا وصال ۵ ستمبر ۲۰۰۵ء کو ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔آپ کا ایک تفصیلی انٹرویو آئندہ صفحات میں دیا جارہا ہے۔