سید محموداللہ شاہ — Page 63
63 دینا آپ کی قابلیت پر دال ہے۔خود کام کرنا اور بغیر طبائع پر بوجھ ڈالے ان سے کام لینا اور ہر ایک استعداد اور قابلیت کا پورا پورا فائدہ اٹھانا اور اس کو سلسلہ کیلئے مفید ترین وجود بنادینا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جو ہر شخص سے نہیں ہوسکتا۔یہی وجہ ہے کہ اگر چہ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالی سلسلہ کے اس ادارہ کو جن کو آپ کی وفات سے اس قد رسخت دھکا لگا ہے گرنے نہیں دے گا اور ہماری دستگیری فرمائے گا۔لیکن بظاہر یہ خلا جو آپ کے انتقال سے پیدا ہو چکا ہے پُر ہوتا نظر نہیں آتا اور اس وقت جہاں ہمیں سید محمود اللہ شاہ صاحب کے بے وقت اور اچا نک جدا ہونے کا بے حد افسوس ہے اور ہم اپنے آپ میں اس نقصان عظیم برداشت کرنے کی طاقت نہیں پاتے جو ہمیں آپ کی ذات سے پہنچا ہے وہاں یہ خیال کہ آئندہ کام کس طرح چلے گا آپ کی جدائی کو اور بھی دوبھر بنا رہا ہے۔آہ! وہ عابد، خلیق اور ہمدرد انسان جو ہر کام شروع کرنے سے پہلے دعا کرے اور ہر استاد کو جو آپ کو کسی کام میں مشورہ دے یہی کہے کہ میں بھی دعا کرتا ہوں آپ بھی دعا کریں کہ اگر یہ بات سلسلہ کیلئے بہتر ہے تو ہو جائے۔وہ شخص جس نے ہر رفیق کار کو اس کے اپنے حلقہ عمل میں مکمل آزادی دے رکھی ہو جس کے ساتھ کام کرنا ہر کوئی باعث عزت اور فخر خیال کرتا ہو۔ایسے انسان کی موت کے صدمہ پر انسان کا قابو پانا بہت ہی مشکل ہے۔آپ کی زندگی اپنے فرائض کی تکمیل کیلئے وقف تھی۔دن ہو یا رات ہوسکول کے اوقات ہوں یا رخصت کا وقت ہر وقت سکول اور سلسلہ کی بہتری کیلئے آپ کی ذات گرامی سے استفادہ کیا جا سکتا تھا۔آپ کو بلڈ پریشر کی تکلیف تھی اور دل میں درد رہتا تھا اور یہ تکلیف مالا طاق ہو رہی تھی لیکن آپ نے اس کی مطلقا پرواہ نہ کی۔آخری تین چار روز میں یہ تکلیف زیادہ تھی۔بار بار دل پر ہاتھ رکھتے تھے اور کہتے تھے کہ ٹیں پڑتی ہے۔میں نے بھی عرض کیا اور میرے ساتھیوں نے بھی کہا کہ آپ گھر پر آرام کریں یہاں کام تو ہوہی رہا ہے۔لیکن یہی فرمایا کہ کوئی بات نہیں۔تکلیف تو رہتی ہی ہے۔ہم اپنا کام کیوں چھوڑیں۔چنانچہ متواتر سکول میں آتے رہے اور اپنا فرض منصبی ادا کرتے رہے اور آپ کی وجہ سے سکول کی رونق اور برکت قائم رہی مشورہ لینے