سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 62 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 62

62 ٹی آئی سکول کیلئے خدمات حضرت (خلیفہ اسیح الثانی) کے ارشاد کے ماتحت محترم سید محمود اللہ شاہ صاحب نے نومبر ۱۹۴۴ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کا ایسے وقت میں چارج لیا جب کہ سکول کے میدان میں وہ ایکا نمت اور ہم آہنگی موجود نہ تھی جو احمد یہ مرکزی سکول کا طرہ امتیاز ہونی چاہئے تعلیمی حالت ناگفتہ بہ نہیں تو معیار سے گری ہوئی ضرور تھی۔اساتذہ کو آپس میں مربوط کرنا۔ان کی صلاحیتوں کو سکول کیلئے مخصوص کرنا سکول کی گرتی ہوئی حالت کی سنبھالنا، سلسلہ سے طلباء اور اساتذہ کو کماحقہ وابستہ رکھنا، قوم کا ایک مفید اور کار آمد وجود بنانا ، اغیار کی نظروں میں باوقار بنانا ، یہ وہ امور تھے جن کی تعمیل کیلئے محترم سیدمحمود اللہ شاہ صاحب کا تقر عمل میں لایا گیا اور اس سلسلہ میں غیر معمولی کامیابی آپ کو حاصل ہوئی۔اس سات سال کے مختصر عرصہ میں آپ نے سکول کو جس قدر بلندی اور کمال تک پہنچا دیا وہ آپ کی خداداد قابلیت پر دال ہے۔بلکہ مقدار فیصدی اور کیفیت کے لحاظ سے اپنے آپ کو بہترین ثابت کر چکا ہے۔پچانوے چھیانوے فیصدی نتیجہ دکھلانا اور یونیورسٹی میں پہلے سات طلباء میں سے چار طلباء پیدا کر دینا آپ کی ہی اعلی نگرانی اور خدا داد قابلیت کا نتیجہ ہے۔مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے سکول میں کام کرتے ہوئے ۲۳ سال ہو چکے ہیں۔میرے سارے عرصہ ملازمت میں افسران تعلیم نے سکول کے متعلق ایسی اچھی رائے کا اظہار نہیں کیا جس کا انہوں نے گذشتہ سال اپنی زبانی تقریروں میں اور تحریر الاگ بک میں کیا اور یہ شاہ صاحب کی مساعی اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔اساتذہ کو مربوط کرنا شاہ صاحب کا اساتذہ کو مربوط کرنا اور ہمرنگ بنانا بھی آپ کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔اتنا بڑا اور اس قدر پرانا سکول جس میں میں ہیں، تمھیں تمہیں سال کے پرانے تجربہ کار کارکن موجود ہوں ان سب کو ایک لڑی میں پروکر ایک دوسرے کا صحیح معنوں میں معاون اور مددگار بنا دینا اور ان میں ایک دوسرے سے سلسلہ کے مفاد کیلئے رشک کرنے کی صفت پیدا کر