سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 110 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 110

110 تہجد، نماز با جماعت اور تلاوت قرآن کریم مکرم و محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ابن حضرت سید میر محمد الحق صاحب نوراللہ مرقدہ اپنے مکتوب محرره ۷ نومبر ۲۰۰۲ ، بنام مکرم صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان میں تحریر فرماتے ہیں۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ) کے متعلق تاثرات میں ایک تاثر تو وہی ہے جو ان کے بزرگ خاندان کے سارے افراد کے متعلق ہے۔(حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب، حضرت ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ صاحب ، حضرت سید عبدالرزاق شاہ صاحب ، حضرت بزرگ صاحبه سیده زینب النساء بیگم صاحبہ ( اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو ) جن کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا کہ تہجد ، نماز با جماعت اور تلاوت قرآن مجید ان سب کا شیوہ تھا۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب سے کچھ وقت پڑھنے کا موقع بھی ملا۔ان کی باقاعدگی، سادگی مگر صفائی ونفاست اور بیک وقت پوری بشاشت اور پوری سنجیدگی کا تاثر طبیعت پر ہے۔مجھے ان کے دفتر ہیڈ ماسٹر T۔I۔High School چنیوٹ میں کچھ عرصہ انگریزی پڑھنے کا موقعہ ملا۔انگریزی کا تلفظ اور لہجہ بہت عمدہ تھا۔ایک روز خاکسارا کیلا پہنچا ہمارے ساتھی سب غیر حاضر تھے۔اور ( حضرت سید محمود اللہ ) شاہ صاحب نے معمول کے مطابق پوری با قاعدگی سے کلاس لی۔چنیوٹ کے غیر از جماعت احباب کے بیٹے جو ہمارے سکول میں پڑھتے تھے۔(حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے حد درجہ مداح تھے۔آپ کی شفقت طلبہ کیلئے غیر معمولی تھی۔ایک روز مجھے کہا کہ انگریزی زبان سیکھنے کا عمد و طریق یہ ہے کہ کسی اچھے مصنف کی