سید محموداللہ شاہ — Page viii
V پیش لفظ الحمد للہ کہ شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کو بزرگان سلسلہ عالیہ احمدیہ کی سیرت وسوانح پر کتب شائع کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفقائے کرام ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔زیر نظر کتاب حضور علیہ السلام کے ایک رفیق حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کی سیرت و سوانح پر مشتمل ہے۔اس سے قبل مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان آپ کے والد محترم حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب اور آپ کے بھائی حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے متعلق کتابیں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر چکی ہے۔اس کتاب میں آپ کے خاندان کا اجمالی تعارف ، آپ کے سوانح حیات، سیرت و اخلاق اور گونا گوں دینی علمی اور تدریسی خدمات کا ذکر کیا گیا ہے۔نیز حضرت شاہ صاحب کے بارہ میں کئی بزرگان اور آپ کے دوست احباب کے تاثرات بھی اس کتاب کی زینت ہیں۔اللہ تعالیٰ اسے نافع الناس بنائے۔آمین۔