سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page vii of 179

سید محموداللہ شاہ — Page vii

iv آپ کا وصال ہوا۔ٹی آئی ہائی سکول قادیان، چنیوٹ اور ربوہ میں آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آپ کی قیادت میں ٹی آئی سکول قادیان، چنیوٹ اور ربوہ نے کئی یاد گار علمی ریکارڈ قائم کئے۔مشرقی افریقہ میں آپ نے انتظامی اور علمی امور کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ مشرقی افریقہ کی تعلیم و تربیت کیلئے غیر معمولی خدمات کی توفیق پائی۔آپ نے اپنی اس 52 سالہ مختصر زندگی میں جو کارنامے سرانجام دیئے ان کا اجمالی تذکرہ پیش کیا جارہا ہے۔نیز آپ کے دوست احباب اور شاگردوں کے آپ کے بارہ میں مشاہدات اور تاثرات بھی پیش کئے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اسے نافع الناس بنائے۔خاکسار برادرم احمد طاہر مرزا صاحب کا ممنون ہے جنہوں نے یہ کتاب ترتیب دی نیز ان تمام احباب کا بھی جنہوں نے اس سلسلہ میں ہماری مددفرمائی_فجزاهم الله احسن الجزاء۔