سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 36 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 36

36 اور عورتیں رات کو نماز تہجد ادا کریں۔جس میں حضرت امام جماعت احمد یہ کیلئے دعا کی جائے اور لجنہ اماءاللہ تہجد پڑھنے والی مستورات کی رپورٹ بھی حاصل کرتی ہے۔اس کے علاوہ جمعہ کو عصر کے بعد اور اتوار کو درس القرآن کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کیلئے خاص طور پر دعا کی جاتی ہے۔تا ہم محترمی سید محمود اللہ شاہ صاحب کی تحریک پر حال ہی میں ایک یومِ برکاتِ خلافت بھی جماعت نیروبی نے منایا۔جس میں اول تو سب مردوں اور عورتوں نے ( بیت) میں جمع ہو کر دو رکعت نوافل با جماعت ادا کئے۔جس میں حضرت امام جماعت احمدیہ کے لئے دعا کی نیز سب نے اپنے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل و رحم سے ہمیشہ اس نعمت خلافت سے وابستہ رکھے۔اس کے بعد جلسہ شروع ہوا۔جس میں اول جناب سید محمود اللہ شاہ صاحب نے قرآن کریم کی تلاوت اور تفسیر فرمائی۔ازاں بعد ایک تقریر کی گئی جس میں آیت استخلاف کے متعلق حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ کے درس سے کچھ حصے سنائے گئے۔پھر مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب نے حضور کے درس میں سے ایک حصہ سنایا بالآخر خان محمد اکرم غوری صاحب سیکرٹری وصایا نے احباب کو وصیت کرنے کی تحریک کی اور دعا ( الفضل قادیان ۴ رمئی ۱۹۴۱ء) کے بعد جلسہ بخیر وخوبی ختم ہوا۔“ جنگ اور ہندوستان حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے کینیا کے اخبارات میں سلسلہ احمدیہ کی تعلیم اور غرض و غایت کی بابت بعض اہم مضامین شائع ہوتے رہتے تھے۔۱۹۴۱ ء میں آپ کا ایک مضمون بمعہ تصویر East African Standard میں شائع ہوا۔مکرم و محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب (مربی سلسلہ) مشرقی افریقہ اپنی رپورٹ از جنوری تا اپریل ۱۹۴۱ء میں تحریر کرتے ہیں: ایسٹ افریقن سٹینڈرڈ نیروبی سے شائع ہوتا ہے اس کے دونمبروں میں سلسلہ کا ذکر عمدہ الفاظ میں آیا ہے ایک نمبر میں محترمی سید محمود اللہ شاہ صاحب کے مضمون ” جنگ اور