سید محموداللہ شاہ — Page 33
33 تدریس قرآن کریم ۱۷ جولائی ۱۹۳۸ ء سے ترجمہ قرآن کریم سکھانے کیلئے نائٹ سکول شروع کیا گیا اور پڑھنے والے تین کلاسوں میں تقسیم کئے گئے۔سید محمود اللہ شاہ صاحب کے پاس عمر رسیدہ احباب کی کلاس ہے۔دو پارے کے قریب یہ پڑھ چکے ہیں۔نوجوان طبقہ کی کلاس سید عبدالرزاق شاہ صاحب کے پاس ہے۔یہ کلاس گیارہ پارہ کے قریب پڑھ چکی ہے اور قاضی عبدالسلام صاحب کے پاس بچوں کی کلاس ہے جو ایک پارہ پڑھ چکی ہے۔ہفتہ میں تین دن بعد نماز مغرب یہ کلاس لگتی ہے۔علاوہ ازیں حضرت شاہ صاحب مکرم شیخ مبارک احمد مربی سلسلہ کی عدم موجودگی میں مئی اور جون میں درس قرآن کریم دیتے رہے اور بعد درس دینی مسائل سنائے جاتے رہے۔“ سالانہ رپورٹ صدر انجمن احمد سید قا دیان ۳۹۔۱۹۳۸ صفحه ۱۰۰ تا ۱۳۳) ۱۹۴۰ ء وا۱۹۴ میں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے علمی و تربیتی امور پر پندرہ لیکچرز دیئے۔نیز آپ نے درس قرآن کریم بھی دیئے۔نیز نیروبی ریڈیو سے آپ کی علمی تقاریر براڈ کاسٹ کی گئیں۔سالانہ رپورٹ انجمن احمد یہ ۱۹۴۱ ۱۹۴۲، صفحہ ۲۳۔۲۵) یہ۔۱۹۴۱-۱۲ آپ کی بعض اہم تقاریر مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب اپنی ایک رپورٹ میں حضرت شاہ صاحب کی خدمات کی بابت تحریر کرتے ہیں: نیروبی میں محترمی سید محمود اللہ شاہ صاحب نے انڈین اینڈ وار“ Indian and) (War کے عنوان پر شہر کے ایک ہال میں تقریر کی۔حاضری کافی تھی۔لیکچر نہایت کامیاب رہا اور لیکچر کے خلاصے مختلف اخبارات میں شائع ہوئے۔مؤرخہ ۴ اپریل کو اردو اور انگریزی میں نیروبی براڈ کاسٹنگ سٹیشن سے محترمی سید محمود اللہ شاہ صاحب اور برادرم محمد اکرم خان صاحب غوری نے تقریریں براڈ کاسٹ کیں۔