سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 34 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 34

34 مورخہ ۱۳ پریل کو گورو گوبند سنگھ صاحب کے جنم دن پر پون گھنٹہ رام گڑھیا گوردوارہ میں اور پون گھنٹہ بازار گوردوارہ میں محترمی سید محمود اللہ شاہ صاحب نے تقریریں فرمائیں۔جن میں صحیح تاریخی حوالوں سے ثابت کیا کہ گورو صاحب کے بچوں کے قتل کا الزام اور نگ زیب پر محض بہتان ہے۔نیز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کی روشنی میں آپ نے ایسے ذرائع بیان کئے جن سے قوموں میں اتحاد و اتفاق ہو سکتا ہے۔دونوں گوردواروں کے سامعین کی مجموعی تعداد بارہ سو کے قریب ہوگی“۔نیروبی میں جلسہ سیرت النبی صلہ روز نامه الفضل قادیان ۷ ارجون ۱۹۴۱ صفحه ۴-۵) ۲ اپریل ۱۹۴۱ء کو پٹیل براؤ ہڈ ہال میں سیرت النبی صلی اللہ کا ایک جلسہ مقرر ہوا۔جس میں عليه وسلم کئی بزرگان نے سیرت النبی عیلم کے موضوع پر تقاریر کیں۔حضرت سید محمود اللہ شاہ پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ نیروبی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت ایک حکمران کے موضوع پر انگریزی زبان میں تقریر کی یہ تقاریر اور بعض اور تقاریر نیروبی براڈ کاسٹنگ سٹیشن سے نشر کی گئیں۔اس جلسہ کی بابت مکرم و محترم محمد شریف صاحب سیکرٹری دعوۃ الی اللہ نیروبی لکھتے ہیں:۔را پریل صبح ساڑھے نو بجے پٹیل بر اؤ ہڈ ہال میں زیر صدارت سردار مہربان سنگھ صاحب جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منعقد ہوا۔کارروائی کی ابتداء سید عبدالرزاق شاہ صاحب ابن حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ نے تلاوت قرآن کریم سے کی پھر رشید احمد بٹ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک نظم خوش الحانی سے پڑھ کر سنائی۔ازاں بعد مسٹر عبد اللہ مصطفیٰ صاحب نے انگریزی میں نصف گھنٹہ تقریر کی۔جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ تعلیم پیش کر کے بتایا کہ عربوں نے اس تعلیم پر عمل کر کے کتنی جلدی اعلی ترقیات حاصل کیں اور خود دنیا کے استاد قرار پائے۔نیز فرمایا کہ و تعلیم ہر زمانہ کے لئے قابل عمل ہے بلکہ وہی درحقیقت ایک زندہ اور عمل کرنے کے قابل تعلیم ہے جس پر چل کر انسان دینی اور دنیوی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔تقریر نہایت فصیح انگریزی میں تھی اور حاضرین نے اسے بہت پسند کیا۔