سید محموداللہ شاہ — Page 26
26 خدمات سلسلہ پر ایک طائرانہ نظر (۱۹۲۹ء تا ۱۹۳۷ء) شخص جو حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کا کینیا میں قیام تعلیم کے شعبہ میں رہا۔ایک 29 سال کی عمر میں دیارِ غیر میں علمی خدمات پر مامور ہو جائے تو یقیناً فوری طور پر اعلی نتائج حاصل کرنا مشکل امر معلوم ہوتا ہے تا ہم حضرت شاہ صاحب نے عین جوانی میں اپنے جوہر دکھائے اور عالم شباب میں وہ علمی، رفاہی ، تربیتی اور دینی کارنامے سرانجام دیئے جو اس عمر کے عام نوجوان شاذ و نادر ہی کر پاتے ہیں۔آپ ۱۹۲۹ ء سے ۱۹۴۴ ء تک قریباً سولہ سال کا عرصہ خدمات بجالاتے رہے۔مشرقی افریقہ میں دعوۃ الی اللہ کیلئے باقاعدہ طور پر مربی سلسلہ ۱۹۳۴ء میں بھجوائے گئے۔سب سے پہلے مشرقی افریقہ میں خدمات بجالانے کیلئے حضرت شیخ مبارک احمد صاحب مرحوم و مغفور کا تقرر ہوا۔جماعت احمد یہ مشرقی افریقہ کی غیر معمولی خدمات کی بدولت مرکز سلسلہ کی طرف سے پہلی بار وہاں مربی سلسلہ کے تقرر کا سہرا جہاں کئی اور احباب کے سر پر ہے وہاں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے اپنے رنگ میں خدمات عالیہ کے ذریعے اس میں حصہ ڈالا۔علمی حلقوں میں جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا۔مشرقی افریقہ کے کئی مقامات پر آپ نے دینی اور تربیتی امور پر خطابات و تقاریر کیں اور اخبارات و رسائل میں مضامین بھی لکھے نیز بعض مقامات پر درس قرآن و حدیث کا سلسلہ بھی جاری کیا اور بیوت الذکر کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مشرقی افریقہ میں آپ کی خدمات کا دور ایک یادگار دور ہے۔حضرت شاہ صاحب اس سولہ سال کے عرصہ میں مقامی احباب جماعت کے ساتھ مل کر نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ جماعت احمدیہ مشرقی افریقہ کے تنظیمی ، مالی ، تربیتی اور دینی امور میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔آپ نے دعوۃ الی اللہ کی غرض سے بعض اہم کتب خانوں کی ممبر