سید محموداللہ شاہ — Page 7
7 66 اس خواب سے حضرت شاہ صاحب کا حضور ( نوراللہ مرقدہ) سے قرب ظاہر ہے۔“ شفیق استاد کی شفقت کا اثر (4/ مارچ 2003ء) حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے شاگردوں کے بہت سے ایسے واقعات ہیں کہ جہاں کہیں ان شاگردوں کو معلوم ہوا کہ فلاں شخص حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے عزیز و ا قارب میں سے ہے تو اس کے ساتھ حسب توفیق حسن سلوک کا مظاہرہ کیا۔آپ کے ایک شاگرد کی بابت سید نا حضرت مصلح موعود (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) فرماتے ہیں:۔پرسوں میں نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ کوئی شخص بیٹھا ہے جس کو میں پہچانتا نہیں۔میں اسے ایک نسخہ دے رہا ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹر فضل نے یہ لکھ کر دیا ہے۔اُس کے اوپر پیڈ پر اس کا مونوگراف بھی چھپا ہوا ہے جو نہایت اعلیٰ اور خوبصورت ہے۔یہ بھی عجیب بات ہے کہ ایک ڈاکٹر فضل کومیں جانتا ہوں۔میں کوئٹہ گیا تو مجھے گاؤٹ کا دورہ ہوا۔ڈاکٹروں نے کہا دانت دکھا ئیں۔جب ایک ڈاکٹر کو میں دانت دکھانے گیا تو اس کے مکان پر بورڈ لگا ہوا تھا ”ڈاکٹر فضل“ جب ہم فیس دینے لگے تو انہوں نے کہا، میں تو سید محمود اللہ شاہ صاحب کا شاگرد ہوں انہوں نے مجھے بچوں کی طرح پالا ہے اس لئے میں آپ سے فیس نہیں لے سکتا۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ صفحه ۱۰۱ ۱۰۲)