سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 158 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 158

158 عائلی زندگی آپ کی سب سے پہلی شادی آٹھ سال کی عمر میں ہوئی تھی۔شاہ صاحب نے مجھے بتایا کہ ہمارے ماموں آئے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ہو جس بچہ نے اتنی چھوٹی عمر میں قرآن کریم حفظ کر لیا ہے اسے میں نے اپنا داماد بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹی اگر چہ ان سے عمر میں سات سال بڑی ہے۔لیکن جو بھی ہو اس بچہ کو میں نے اپنا داماد بنانا ہے۔مجھے ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے بتایا کہ میں نے شاہ صاحب کو گود میں بٹھایا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سچی بات تو یہ ہے کہ نکاح تو مجھ سے ہوا تھا۔کیونکہ شاہ صاحب کو تو اس وقت ایجاب وقبول کا بھی علم نہیں تھا۔وہ بھی ان کی بجائے میں نے قبول کیا تھا۔یہ واقعہ سن کر ہم لوگ بہت ہنستے تھے اور ہنس ہنس کے برا حال ہو جاتا تھا۔شاہ صاحب بتایا کرتے تھے کہ میں نے جب میٹرک کیا تو مجھے اس وقت پتہ چلا کہ میں شادی شدہ ہوں۔اس شادی سے ان کی ایک ہی بیٹی ہوئی تھی اور ان کی بیوی فوت ہو گئیں۔آپ کی دوسری شادی حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب کی بیٹی سیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ جو بعد میں سیدہ محمودہ کے نام سے جانی جاتی ہیں، سے ہوئی۔آپ مکرم سید داؤد مظفر شاہ صاحب اور مکرم سید مسعود مبارک شاہ صاحب کی والدہ تھیں۔اس کے بعد آپ نے کئی برس تک شادی نہیں کی۔اس کے بعد ہماری شادی ہوئی۔آپ کو بیٹیوں کا بہت شوق تھا جب میری بیٹی مریم حنا پیدا ہوئیں تو بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اسی وقت سجدہ کیا۔میری والدہ کہنے لگیں کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے اور سجدہ کیا ہے۔شاہ صاحب فرمانے لگے۔اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کی ہے میں نے شکرانہ ادا کیا ہے۔اور عقیقہ بھی ادا کیا۔جب میری بچی پیدا ہوئی تو سید نا حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ مبارک باد دینے کے لئے چنیوٹ میں ہمارے گھر تشریف لائے۔حضرت شاہ صاحب نے اس کا نام حضرت سیدہ ام طاہر کے نام پر مریم رکھا۔آپ کے بعض مضامین جماعتی اخبارات میں شائع ہوتے رہے۔آپ کا ایک مضمون جو بہت پسند کیا گیا وہ ریویو آف ریلیجنز میں شائع ہوا تھا۔وہ مضمون میں نے بھی دیکھا تھا۔بہت