سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 154 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 154

154 حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سے پیار آپ ویسے تو خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہر فرد سے آپ بے پناہ محبت اور پیار کرتے تھے۔مگر جو حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سے ان کا پیار محبت اور شفقت کا سلوک تھا وہ نا قابل بیان ہے۔ہم جب چنیوٹ میں تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب لاہور میں پڑھا کرتے تھے۔جتنی دفعہ حضرت صاحب ہمارے گھر تشریف لاتے تو شاہ صاحب ان کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے۔فرض کیا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ہمارے ہاں تین چار روز سے قیام پذیر ہیں۔لیکن ان کے کمرہ میں جب وہ جاتے تو شاہ صاحب کھڑے ہو جاتے۔انہوں نے جب شاہ صاحب کے کمرہ میں آنا شاہ صاحب نے کھڑے ہو جانا۔میں نے کہا شاہ صاحب آپ بیمار ہیں آپ نہ کھڑے ہوا کریں۔کبھی تو انہوں نے مجھے کوئی جواب نہ دینا اور کبھی کہہ دینا نہیں تمہیں نہیں معلوم۔۔۔۔یہ ہوہی نہیں سکتا کہ وہ کمرہ میں آئے ہوں اور میں بیٹھا رہوں۔اتنا ان سے پیار تھا۔بے حد پیار تھا اور اکثر ان سے نظمیں بھی سنا کرتے تھے۔خواہ ان کی اپنی ہوں یا دوسروں کی بہت شوق سے نظمیں سنا کرتے تھے اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب بہت ہی تیز چائے پیا کرتے تھے مجھے شاہ صاحب نے کہنا کہ جاؤ چائے بنا کر لاؤ۔میں نے چائے بنا کر لانا تو شاہ صاحب نے آپ سے کہنا کہ یہ خراب چائے بنا کر لائی ہیں ناں ! تو حضرت صاحبزادہ صاحب نے جواب دینا کہ ماموں خراب تو نہیں ہے لیکن ہلکی ہے۔انہوں نے کہنا جاؤ تم خود بناؤ۔تمہاری ممانی بہت کنجوس ہے۔میں نے کہنا کہ کنجوسی کی بات نہیں جس طرح کی Strong ( تیز ) چائے یہ پیتے ہیں مجھے تو ڈر لگتا ہے کہیں بیمار نہ ہو جائیں۔میں کیا کروں؟ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب جب FSC میں تھے تو ہمارے پاس چنیوٹ آئے۔کہنے لگے ماموں میں نے Fsc کی تیاری کرنی ہے۔تین چار کتابیں ساتھ لے آئے اور ان کتب میں سے آپ نے ایک کتاب بھی پڑھی نہیں تھی۔ساری کتابیں شاہ صاحب