سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 152 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 152

152 غیر معمولی قابلیت اس کے علاوہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آپ غیر معمولی قابل ذہین محنتی اور عالم انسان تھے۔آپ کی انگریزی غیر معمولی تھی۔حالانکہ میں خود تعلیم یافتہ تھی۔مگر مجھے ڈکشنری دیکھنے کی ضرورت پڑتی۔جب بھی کوئی لفظ پوچھنا تو انہیں اس کے معانی آتے ہوتے تھے۔بعض مضامین جماعتی طور پر آپ کے پاس ترجمہ کے لئے آتے۔آپ نہایت اعلیٰ ترجمہ کرتے۔آپ کی Tarnslation بہت اچھی تھی English بہت ہی اچھی تھی۔ایک دفعہ اتفاق سے انہیں ایک لفظ کے معانی نہ آئے تو مجھے کہا کہ یہ لفظ ڈکشنری میں دیکھو میں نے دیکھا تو ڈکشنری میں وہ لفظ ہی نہیں تھا۔کہنے لگے میرا بھی یہی خیال تھا کہ یہ لفظ ڈکشنری میں نہیں تھا اور بعد میں پتہ چلا کہ وہ لفظ جرمن زبان کا تھا۔حضرت سیدہ اُمتم طاہر صاحبہ سے محبت اس کے علاوہ میں نے حضرت شاہ صاحب میں یہ خوبی دیکھی تھی کہ انہیں اپنی ہمشیرہ حضرت سیدہ اُم طاہر صاحبہ نور اللہ مرقدہا سے بے انتہا پیار تھا۔وہ جب بیمار ہوئیں تو اس وقت شاہ صاحب نیروبی میں تھے اور ان کی بیماری سے بے حد پریشان تھے اس کے بعد جب ان کے وصال کی تار آ گئی تو شاہ صاحب تو بے ہوش ہی ہو گئے۔میں حیران ہوگئی کہ کمرے میں آتے ہی آپ گر گئے ہیں۔میں نے جب تار پڑھی تو حقیقت معلوم ہوئی۔اس سانحہ کے بعد حضرت شاہ صاحب ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہو گئے تھے بعض دفعہ تو بہت زیادہ ہو جاتا تھا۔آپ نیروبی میں حسب حالات لوگوں کے علاج معالجہ کا بھی خیال رکھتے تھے۔نیروبی میں ہی دونوں بھائیوں نے وقف کا ارادہ کیا اور سید نا حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کی خدمت میں خطوط ارسال کئے۔بعد میں ناظر صاحب تعلیم حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد نوراللہ مرقدہ کی طرف سے تار آئی کہ حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ آپ یہاں ٹی