سید محموداللہ شاہ — Page 147
147 He is the descendant of the Holy Prophet peace be upon him۔He is my brother۔على الله کہ یہ آنحضرت علی کی نسل سے ہیں۔یہ میرے بھائی ہیں۔بہر حال یہ تصویر بھی تھی ہمارے پاس لیکن یہ ساری یادیں اور تصاویر قادیان میں رہ گئیں۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے نیروبی میں اپنے سکول میں اسکاؤٹنگ بھی شروع کی تھی۔نیروبی میں آپ نے جماعت احمدیہ کے لئے بڑی اچھی خدمات پیش کیں اور وہاں ساتھ ساتھ تعلیم و تدریس کا سلسلہ بھی جاری و ساری تھا اور ساری جماعت احمد یہ نیروبی کا بہت خیال رکھتے۔آپ اٹھارہ برس تک جماعت کے پریذیڈنٹ رہے۔آپ کا کتب خانہ نیروبی میں آپ کی ذاتی لائبریری بھی تھی۔جس میں انگریزی اور تاریخ کی نہایت اعلیٰ کتب تھیں۔آپ کا علمی ذوق نہایت بلند تھا۔تاہم واپسی پر آتے ہوئے آپ نے نیروبی میں اتم طاہر لائبریری کا قیام کر کے ساری کتب اس لائبریری کو بطور عطیہ عنایت کر دیں۔غرض شاہ صاحب نے تدریسی خدمات کے علاوہ نیروبی میں بڑی اچھی جماعت قائم کی۔شاہ صاحب وہاں مسلسل جماعت احمدیہ کے پریذیڈنٹ رہے جبکہ آپ کے بھائی سید عبد الرزاق شاہ صاحب سیکرٹری رہے۔دونوں بھائی بڑے خدمت گزار تھے اور جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔سماجی زندگی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حضرت شاہ صاحب کا سماجی حلقہ بہت وسیع تھا۔ہم لوگ شادی کے پندرہ روز بعد ہی نیروبی کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔وہاں گئے تو جناب سارا دن شاہ صاحب گھر سے غائب یہ شکر ہے کہ کھانا کھانے گھر آتے تھے۔سارا دن ان کا لوگوں میں گزرتا۔آپ بتاتے کہ فلاں تنظیم کا میں صدر ہوں وہاں جاتا ہے۔فلاں ادارے کا میں سیکرٹری