سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 127 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 127

127 صاحب کی کامیابی و کامرانی کیلئے اخبار الحکم میں دعا کی تحریک کرتا ہوں۔”میرے محترم شیخ صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اب جہاز پر سوار ہونے میں صرف پندرہ ہیں منٹ باقی ہیں اور میں آخری خط آپ کو لکھنے لگا ہوں اس وقت جدائی کے خیال سے میری انگلیاں مرتعش ہیں۔مگر میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ آپ کو یہ سطور لکھوں اور ان کے لکھنے کا محرک حضرت قبلہ عرفانی صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کا وجود مبارک ہے۔میں کل تھوڑے عرصہ کیلئے ان سے ملا۔اس تھوڑی سی ملاقات نے مجھ پر اتنا گہرا اثر کیا ہے کہ میں حیط تحریر میں نہیں لا سکتا۔ان کا وجود نہایت ہی قیمتی اور مبارک وجود ہے۔یہ حضرت مسیح پاک علیہ التحیۃ والسلام اور حضرت خلیفہ اسی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز اور خاندان پاک کے والہ وشیدا ہیں۔ایسی پاک ہستیاں ہمارے سلسلہ میں بہت ہی کم ہیں۔ان جیسے بزرگان انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں ان کی قوت قدسی اور روحانی کہربائی طاقت کا اثر میں اب تک اپنے قلب و دماغ میں محسوس کر رہا ہوں۔ان کی صحبت میں چپ چاپ بیٹھے رہنے سے انسان سلوک کے منازل طے کرنے میں ایک حد تک کامیاب ہوسکتا ہے۔میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز اور دیگر بزرگان سلسلہ اور قارئین الحکم سے خلوص قلب اور دل کے درد کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ حضرت شیخ عرفانی صاحب کیلئے خصوصیت کے ساتھ دعا فرمائیں۔وہ آج کل بیمار ہیں۔ساتھ ہی حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب کا بھی ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔جتنا عرصہ میں ان کے ساتھ ان کی صحبت میں رہا ہوں۔میں نے دیکھا کہ ان کے اندروہ نو رایمان اور نور عرفان ہے جو حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے اپنے جاں نثاروں میں پیدا کیا۔حضرت مسیح ناصری کے معجزہ احیاء موتی و تخلیق طیور کا درجہ حضرت مسیح