سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 126 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 126

126 ملہ عالیہ احمدیہ کے اخبارات ورسائل الحکم، الفضل اور ریویو آف ریلیجنز میں آپ کے بعض علمی ، دینی اور تربیتی مضامین شائع ہوتے رہے نیز مخالفین کے اعتراضات کے جوابات میں بھی آپ کا قلم چلتا رہا۔کینیا کے قومی و مقامی اخبارات میں آپ کے مضامین انگریزی میں شائع ہوتے رہے۔دفاع واشاعت دین آپ کا خاص موضوع تھا جس پر کینیا میں ہمیشہ قلم اٹھاتے رہے۔آپ کی تحریرات ایک الگ کتاب کی متقاضی ہیں۔آپ کی طرز تحریر کا جدا انداز تھا جس میں ادیبانہ رنگ غالب تھا بطور نمونہ بعض مضامین و مقالات کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ایک مکتوب آپ ۱۹۲۹ ء میں مشرقی افریقہ تشریف لے گئے اور پانچ سال کے بعد پہلی مرتبہ ۱۹۳۳ء میں واپس قادیان تشریف لائے۔مارچ ۱۹۳۵ء میں دوبارہ مشرقی افریقہ کیلئے روانہ ہو گئے۔قادیان سے روانہ ہو کر آپ چند روز کے بعد بمبئی پہنچے جہاں سے آپ نے مدیر الحکم حضرت محمود احمد عرفانی ( اللہ آپ سے راضی ہو) کے نام ایک خط روانہ کیا جو اخبار الحکم میں شائع ہوا۔ذیل میں وہ مکتوب پیش کیا جارہا ہے۔مدیر الحکم تحریر کرتے ہیں: ”جناب صاحب کے واپس نیروبی جانے کی خبر سلسلہ کے اخبارات میں شائع ہو چکی ہے آپ نے جہاز پر سوار ہونے سے پندرہ بیس منٹ قبل ایک گرامی نامہ میرے نام لکھا۔جس میں حضرت والد صاحب قبلہ ( شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب ) اور حضرت سیٹھ اسمعیل آدم صاحب کے متعلق دعا کی تحریک کی ہے۔اگر چہ انہوں نے چاہا ہے کہ میں ان کے گرامی نامہ کو اپنے الفاظ میں لکھوں۔مگر مجھے ان کے الفاظ سے بہتر الفاظ نہیں مل سکے۔اس لئے میں سید صاحب کے الفاظ ہی میں ان کے گرامی نامہ کو درج کر رہا ہوں اور ساتھ ہی سید