سید محموداللہ شاہ — Page 119
119 دیگر لواحقین آپ کی بیگم صاحبہ اور آپ کے بچوں کا خود کفیل ہو۔اور ان کو بھی صبر سے اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔اللھم آمین۔یہ اجتماع اس امر کو محسوس کرتا ہے کہ حضرت شاہ صاحب سلسلے کے اس ادارے کی تعمیر کرتے ہوئے شہید ہوئے اور شاہ صاحب کے اخلاص اور حسن سلوک کی وجہ سے انتہائی دا داور محبت کے جذبات سے لبریز ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہے کہ حضرت شاہ صاحب مرحوم کی اس قربانی کو قبول فرما کر انہیں ان کی مخلصانہ خدمات کا بہتر سے بہتر اجر دے انہیں اپنے فضل سے نوازے اور اپنے قرب کے اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات میں جگہ دے۔آمین۔شکریہ احباب کرام روزنامه الفضل لاہور ۲۳ / دسمبر ۱۹۵۲ ، صفحہ ۶ ) حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) کے وصال کے موقع پر احباب جماعت نے خاندان سادات کے نام غیر معمولی تعزیت ناموں ، مکتوب اور تاروں کے پیغامات کے ذریعہ تعزیت کا اظہار کیا۔چنانچہ اس موقع پر حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) کے برادر اکبر حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) نے تعزیت کرنے والوں کا ان الفاظ میں شکریہ ادا کیا:۔”میرے پیارے بھائی سید محمود اللہ شاہ کی اس اندوہناک وفات کے موقعہ پر احباب نے خواہ وہ ربوہ میں رہنے والے ہیں یا ربوہ سے باہر خطوط اور تاروں کے ذریعہ جس درد اور ہمدردی کا اظہار مجھ سے اور میرے عزیزوں سے کیا ہے میں اس کیلئے ان تمام احباب کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔خطوط اور تاروں کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا کہ ان کے اپنے خاندان کا ایک عزیز ترین فردان سے جدا ہو گیا ہے۔اس وقت تک جتنے خطوط اور تاریں آئی ہیں ان کی تعداد ۱۰۹ تک ہو گئی ہے اور ابھی تک کافی ڈاک پڑی ہے جو بوجہ جلسہ سالانہ کے کاموں میں مصروفیت، کھولی نہیں گئی۔گھر جا کر اسے کھولوں گا۔میرا دل چاہتا ہے کہ ہر ایک دوست کو اسی