سید محموداللہ شاہ — Page 108
108 الا کپور (فیصل آباد ) آئے۔چنیوٹ پہنچنے تک شام ہورہی تھی۔عصر مغرب کا درمیانی وقت تھا۔مکرم چودھری عبدالسلام اختر صاحب نے سکول میں پیغام چھوڑا کہ فوری طور پر نو جوان طالب علم لالٹینیں لے کر ربوہ کے لئے الاٹ شدہ جگہ پر پہنچیں۔چنانچہ حضرت شاہ صاحب کے تعاون سے وہ طالب علم پہنچ گئے اور اس طرح حضرت شاہ صاحب کے تعاون سے ہم لالٹینوں کی روشنی میں رات کو خیمے نصب کر سکے۔جس سے ظاہر ہے کہ حضرت شاہ صاحب کے دل میں ہماری ضرورت کا کس قدر احساس تھا۔مختصر یہ کہ آپ بے انتہاء خوبیوں کے مالک اور اسم با مسمی اور تعریف کے قابل تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماوے اور اعلی علیین میں اپنے قرب خاص سے نوازے۔اور ان کے اہل و عیال کو بھی آپ کا حقیقی وار بنادے۔اللھم آمین۔‘“