سید محموداللہ شاہ — Page 96
96 فرشته سیرت، نہایت مخلص، اعلیٰ کردار کے مالک مشرقی افریقہ کے مخلصین میں سے ایک خاندان مکرم و محترم سیٹھ عثمان یعقوب میمن کا خاندان ہے۔آپ کے حالات زندگی آپ کے بچوں مکرمہ امینہ عثمان میمن صاحبہ اور مکرم اسحق عثمان صاحب آف لندن نے ۱۹۹۹ء میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کی۔مکرم و محترم سیٹھ عثمان یعقوب میمن صاحب مشرقی افریقہ میں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے دوست احباب میں شامل تھے۔محترم الحق عثمان صاحب حضرت شاہ صاحب کے بارے میں تحریر کرتے ہیں: ’والد صاحب کے دوستوں میں بہت ہی مشہور ہستیوں میں دو بھائی سید محمود اللہ شاہ صاحب اور سید عبدالرزاق صاحب تھے۔یہ حضرت خلیفۃ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ تعالیٰ) کے ماموں تھے۔سید محمود اللہ شاہ صاحب فرشتہ سیرت نہایت مخلص اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے۔ان کے بلند اخلاق اور انکساری نے والد صاحب کا دل موہ لیا تھا۔شاہ صاحب گورنمنٹ ہائی سکول میں پرنسپل تھے۔احمد یہ جماعت نیروبی کے پریزیڈنٹ بھی تھے۔اُن کے تین طالب علم اُن کی نیکی اور حلیم طبیعت سے متاثر تھے اُن کی بہت عزت کرتے تھے۔اُن کے اعلیٰ اخلاق سے متاثر ہو کر وہ جماعت میں شامل ہوئے۔ہمارے پڑوس میں چوہدری فتح محمد صاحب رہتے تھے جو احمدیوں سے سخت عنا در رکھتے تھے۔پہلے نوجوان جو شاہ صاحب کے اخلاق سے متاثر ہوئے ان کے صاحبزادے تھے جن کا نام محمد مسعود تھا اُنہوں نے احمدیت قبول کی۔والدین نے بہت سختی کی اور آخر کار بیٹے کو عاق کر دیا۔وہ ملک چھوڑ کر انڈیا چلے گئے۔اللہ تعالیٰ نے اِن کی ہجرت کو اس رنگ میں قبول کیا کہ دین ودنیا دونوں سے نوازا۔وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر رہے۔محمد امین احمدی کے کہنے کے مطابق وہ لاہور میں Mayor بھی رہ چکے ہیں۔دوسرے نو جوان کریم منہاس