سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 52 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 52

52 چنیوٹ میں ہم محض ہر اول دستہ کی حیثیت رکھتے تھے اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے تعلیم الاسلام ہائی سکول اور اس کے بورڈنگ ہاؤس کی تعمیر کا سوال زیر نظر ہے تا کہ جس قدر جلد ممکن ہو سکے ہمیں ”ربوہ“ کے ماحول اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے قرب کی سعادت نصیب ہو سکے۔ان عمارتوں کی تکمیل کے لئے کم و بیش اڑھائی تین لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے اور یہ امر ظاہر ہے کہ صدرانجمن احمدیہ کی مالی حالت سر دست اس رقم خطیر کی متکفل نہیں ہو سکتی۔لیکن ہمارا ربوہ پہنچنا جس قدر ضروری ہے اس کے پیش نظر صدر، صدر انجمن احمدیہ کی اجازت سے احباب جماعت اور اپنے سکول کے فارغ التحصیل دوستوں سے پُر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ خود اپنے سکول کے اخراجات پورا کرنے کا اہتمام فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کے بہت سے دوست ہمارے ہی سکول سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں محض اسی کے فضل سے مخیر افراد کی بھی کمی نہیں۔ہمارے پرانے طلباء صرف پاکستان اور ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی موجود ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے عزت اور دولت کے مالک ہیں۔چنانچہ مجھے ذاتی طور پر معلوم ہے کہ صرف مشرقی افریقہ میں بیسیوں ایسے معزز اولڈ بوائز“ موجود ہیں جوا کیلئے ان تمام اخراجات کا بوجھ اُٹھا سکتے ہیں۔محترم ملک احمد حسین صاحب بیرسٹر ، ڈاکٹر احمد دین صاحب، محترم ڈاکٹر لال دین صاحب آف کمپالہ، محترم چوہدری محمد شریف صاحب اور عزیزم عبداللہ مصطفیٰ صاحب بیرسٹر اور مکرم شیخ صالح محمود صاحب اسی زمرہ احباب میں شامل ہیں۔پس میں ان دوستوں کو اور ان کے علاوہ مشرقی افریقہ کے تمام مخلص احباب اور پاکستان اور بیرونی ممالک کے تمام اولڈ بوائز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کارخیر میں نہایت شرح صدر کے ساتھ حصہ لیں اور عطیات جلد ارسال فرما