سید محموداللہ شاہ — Page 35
35 صاحب صدر نے اختتام جلسہ پر فر مایا کہ دنیا کو اس وقت امن کی بے حد ضرورت ہے اور یہ امن کی بنیادی تحریک جو ان جلسوں کے رنگ میں شروع کی گئی ہے اس کا سہرا امام جماعت احمدیہ کے سر ہے۔اب ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کی تربیت ایسے رنگ میں ہوگی کہ یہ فرقہ وارانہ جھگڑے اور فساد ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔جلسہ ساڑھے گیارہ بجے بخیر و خوبی ختم ہوا۔اسی سلسلہ میں بروز جمعہ ۱/۴ پریل شام کو پونے چھ بجے محترمی خان محمد اکرم صاحب غوری قائد خدام الاحمدیہ نے اردو میں ایک تقریر بعنوان ”جنگ کے متعلق تعلیم اور نمونہ نیروبی براڈ کاسٹنگ سٹیشن سے نشر کی اور اسی رات آٹھ بج کر دس منٹ پر محترمی حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ نیروبی نے انگریزی میں ایک تقریر بعنوان "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت ایک حکمران براڈ کاسٹ کی۔دونوں تقاریر خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت عمدہ اور مفید تھیں۔“ برکات خلافت دینِ حق کا احیائے نو خلافت سے وابستہ ہے اور اس پر آشوب زمانے میں محض ایک ہی حبل اللہ ہے جس کا نام خلافت ہے۔یہ وہ اللہ کا ہاتھ ہے جس کے سایہ میں ہماری زندگیاں پناہ حاصل کرتی ہیں۔امام وقت کے ساتھ وابستگی زندگی کی ضمانت ہے۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کی یہ عادت تھی کہ ہر جمعرات کو احباب جماعت کو تلقین کرتے کہ نماز تہجد میں خصوصاً خلافت احمد یہ اور جماعت احمدیہ کی ترقی کیلئے دعائیں کریں۔۱۰ را پریل ۱۹۴۱ء کو جبکہ آپ جماعت احمدیہ نیروبی کے پریذیڈنٹ تھے آپ نے یوم برکات خلافت کے لئے ایک جلسہ کا اہتمام کیا اس جلسہ کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔مکرم و محترم محمد شریف صاحب مرحوم ( سیکرٹری دعوۃ الی اللہ ) نیر و بی مشرقی افریقہ تحریر کرتے ہیں:۔۔۔ہماری جماعت کے پریذیڈنٹ جناب حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب نے یہ انتظام کر رکھا ہے کہ ہر جمعرات کو ( بیت ) میں یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ سب مرد وو