سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 24
۲۴ اکتوبر ۱۹۰۵ میں آخری سفر دہلی کیا۔جس میں اہل دہلی کو پیغام حق پہنچا۔واپسی پر آپ کے لدھیانہ میں 4 نومبر کو اور امرتسر میں 9 نومبر کو لیکچر ہوئے۔قرب وصال کے الہامات آپ کو اکتوبر و دسمبر ۱۹۰۵ء میں بذریعہ رویا و الهامات یہ خبر دی گئی کہ آپ کا زمانہ وفات قریب ہے جس پر آپ نے دسمبر ۱۹۰۵ء میں رسالہ الوصیت رقم فرمایا اور اس میں اپنی جماعت کو اہم نصائح فرمائیں۔قدرت ثانیہ کی خبر اس رسالہ میں آپ نے خاص طور پر یہ خبر دی کہ قدرت ثانیہ یعنی خلافت کا نظام میرے بعد قیامت تک قائم رہے گا۔بهشتی مقبرہ اور صدر انجمن احمدیہ کی بنیاد رسالہ الوصیت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ نے ایک بہشتی مقبرہ بھی قائم کیا۔اور اس کی آمد کو اشاعت دین کے اغراض پر خرچ کرنے کے لئے صدر انجمن احمدیہ کی بنیاد رکھی اور سلسلہ کی مالی اور انتظامی خدمات اس کے سپرد کیں۔