سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 21
لفظ " لفظ " پوری ہوئی۔لوگ مقدمات کا نیا سلسلہ ۱۹۰۳ء سے ۱۹۰۵ء تک آپ کو مقدمات کے ایک نئے سلسلہ سے دوچار ہونا پڑا۔جس کے آغاز میں آپ کو جہلم کا سفر کرنا پڑا جس میں اللہ تعالٰی نے آپ کو زبردست مقبولیت بخشی۔اور ہزاروں آپ کی جماعت میں داخل ہوئے۔جہلم کے مقدمہ میں برینت ہوئی۔مگر جلد ہی مولوی کرم دین آف بھیں نے جہلم کی عدالت میں استفاثہ دائر کر دیا جو جون ۱۹۰۳ء میں منتقل ہو کر گورداسپور میں ایک متعصب آریہ چندو لال کی عدالت میں آگیا۔آریوں نے جو قتل لیکھرام کے بعد آپ کے خون کے پیاسے ہو چکے تھے اس موقعہ کو غنیمت سمجھا اور چندو لال سے ملکر آپ کی قید کا دوبارہ منصوبہ بنایا۔مگر لالہ چندو لال تو خدا کی قمری تجلی کا شکار ہوا۔اور آپ ہائی کورٹ میں باعزت طور پر بری کر دیے گئے۔یہ 6 جنوری ۱۹۰۵ء کا واقعہ ہے۔منارۃ المسیح کی بنیاد ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ء بروز جمعہ حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ