سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 4
مبارک سے ۱۴ شوال ۱۳۵۰ھ بمطابق ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء طلوع فجر کے بعد قادیان میں بروز جمعہ تولد ہوئے۔حضرت مسیح ناصری کی طرح آپ کی ولادت میں بھی ندرت کا رنگ تھا۔کیونکہ آپ محی الدین ابن عربی کی پیشگوئی کے مطابق توام پیدا ہوئے تھے۔پاکیزہ بچپن، تعلیم اور زیارت مصطف" حضور فرماتے ہیں کہ اوائل ہی سے خانہ خدا میرا مکان صالحین میرے بھائی، ذکر الہی میری دولت اور خلق خدا میرا خاندان رہا ہے۔ایک صاحب کرامت اور ولی اللہ مولوی غلام رسول (قلعه میہاں سنگھ) نے آپ کو بچپن میں دیکھا تو بے ساختہ فرمایا کہ "اگر اس زمانہ میں کوئی نبی ہوتا تو یہ لڑکا نبوت کے قابل ہے۔۶-۷ سال کی عمر میں آپ نے قادیان میں ایک حنفی بزرگ فضل الہی صاحب سے قرآن شریف اور چند فارسی کتابیں پڑھیں۔قریباً ۱۰ سال کے ہوئے تو فیروز والہ کے ایک عربی خوان اہل حدیث عالم مولوی فضل احمد صاحب آپ کی تعلیم کے لئے مقرر ہوئے۔حضرت مولوی صاحب ایک دیندار اور بزرگ عالم دین تھے۔جنہوں نے بہت توجہ اور محنت سے صرف کی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نحو پڑھائے۔عمر کے سترھویں اٹھارویں سال میں بٹالہ کے شیعہ عالم مولوی گل علی شاہ صاحب سے آپ نے نحو منطق اور حکمت وغیرہ علوم مروجہ حاصل کیے۔اور طبی کتابیں اپنے والد بزرگوار سے پڑھیں۔