سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 31
۳۱ زیادہ نیک آپ سے زیادہ بزرگ آپ سے زیادہ اللہ اور رسول کی محبت میں غرق کوئی شخص نہیں دیکھا۔آپ ایک نور تھے جو انسانوں کے لئے دنیا پر ظاہر ہوا اور ایک رحمت کی بارش تھے جو ایمان کی لمبی خشک سالی کے بعد اس زمین پر برسی اور اسے شاداب کر گئی۔اگر حضرت عائشہ نے آنحضرت صلی اللہ وسلم کی نسبت یہ بات کچی کی تھی کہ کان خلقه القرآن تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت اسی طرح کہہ سکتے ہیں کان حب محمد و اتباعه اللهم صل على محمد و علی ال محمد و بارک وسلم انک حمید مجید