سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 20
۲۰ وقت یہ بتا دیا تھا کہ ملک طاعون کی لپیٹ میں آنے والا ہے اور اس مصیبت سے اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی مخلص جماعت کو خارق عادت طور پر محفوظ رکھے گا۔چنانچہ ۱۹۰۲ء میں طاعون نے ہر طرف ایک قیامت برپا کر دی۔لیکن مخلصین جماعت اور بالخصوص آپ کا اندار اس کے حملہ سے بالکل محفوظ رہا۔خدا تعالیٰ کے اس معجزانہ سلوک کو دیکھ کر بے شمار سعید روحیں آپ پر ایمان لے آئیں۔دافع البلاء اور کشتی نوح" اسی دور کی یادگار تصانیف ہیں۔اعجاز احمدی" کی تالیف ۸ سے ۱۳ نومبر ۱۹۰۲ء یعنی صرف چار دن میں مباحثہ مذ امرتسر کے جواب میں آپ نے ایک مضمون اور ایک اعجازی عربی قصیدہ لکھا اور ۱۵ نومبر کو شائع کیا اور اس کا نام اعجاز احمدی رکھا۔جس میں مولوی ثناء اللہ امرتسری اور دوسرے علماء کو دعوت دی کہ اگر وہ بھی پانچ دنوں میں ایسا عربی قصیدہ معہ اسی قدر اردو مضمون کے شائع کر دیں تو میں بلا توقف ان کو دس ہزار روپیہ دے دوں گا۔مگر ساتھ ہی یہ پیشگوئی فرمائی کہ یہ کبھی نہ ہو سکے گا۔”خدا تعالیٰ ان کی قلموں کو توڑ دے گا اور ان کے دلوں کو خمی کر دے گا " چنانچہ حضرت سلطان القلم کی یہ پیشگوئی