سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 15 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 15

رجوع برحمت ہو۔یقینا تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا اور ان کا ذکر خیر کرنے والا اور ان کو قبول کرنے والا بنا اور اے اللہ ہم پر نعمتیں مکمل فرما۔(سنن ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب التشهد حديث 969) پس یہ دعا ہے جو دنیا وی غلط تفریح سے بھی روکنے کے لئے ہے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 20 رمئی 2016ء بمقام مسجد گوٹن برگ، سویڈن ) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 10 جون 2016ء) خطبات جمعہ کے علاوہ بھی متعدد مواقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ٹیکنالوجی کے بے جا استعمال کو عبادت کی راہ میں حائل قرار دیا۔چنانچہ وقف نو کی ایک کلاس میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا خوف ہوگا تو محبت بھی ہوگی۔خدا تعالیٰ تو کہتا ہے کہ تم میری راہ میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہو تو میں دو قدم آگے بڑھاتا ہوں اور جب میری طرف کوئی چل کر آتا ہے تو میں اُس کی طرف دوڑے ہوئے جاتا ہوں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید فرمایا کہ : اگر دنیا کی خواہشات بڑھ جائیں، TV ڈراموں اور انٹرنیٹ پر اتنے مگن ہوں کہ نمازوں میں تاخیر ہو جائے تو پھر خدا کی محبت پیدا نہیں ہوسکتی۔اس محبت کے حصول کے لئے اپنی خواہشات کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔“ کلاس وقف نو 8 اکتوبر 2011 ء بمقام مسجد بیت الرشید، جرمنی) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 6 جنوری 2012ء) 15