سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 64 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 64

سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی عام ہوتا جارہا ہے۔اگر کسی چیز یا کام کے نقصان دو اثرات ذہن پر پڑتے ہوں تو قرآن مجید کے مطابق وہ لغو شمار ہوگا اور مومنوں کا یہ وصف ہے کہ وہ لغو باتوں سے پر ہیز کرتے ہیں۔اسی طرح اپنی عفت و حیا کو قائم رکھنا مردوں پر بھی فرض ہے۔انہیں یہ حکم ہے کہ وہ غض بصر سے کام لیتے ہوئے نظریں نیچی رکھیں اور دل و دماغ کو ناپاک خیالات اور تیرے ارادوں سے پاک رکھیں۔اسلام کا ہر اصول انتہائی پر حکمت اور مضبوط بنیادوں پر پر مشتمل ہے۔غض بصر سے اسلام نفس پر قابو رکھنا سکھاتا ہے۔پس یاد رکھیں پاکبازی ایک خادم کا لازمی اخلاقی وصف ہے اس سے آپ روحانی ترقیات حاصل کر سکتے ہیں۔“ پیغام بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ واطفال الاحمد یہ بھارت 10اکتوبر 2017ء) ( مطبوعہ ہفت روزہ بدر قادیان 2 نومبر 2017ء) نوجوانوں کو اپنے اندر اعلی اوصاف پیدا کرنے اور اپنے نفس کو قابورکھنے کے بارہ میں نصیحت کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے خدام سے خطاب میں نہایت مدلل انداز میں پر حکمت نصائح کرتے ہوئے یہ بھی فرمایا کہ : اس کے علاوہ کئی اور برائیاں اور گناہ ہیں جو آج کے معاشرے میں بد اخلاقیاں پھیلانے کا باعث ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ روز بروز بڑھ رہی ہیں۔مثلاً انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہوتا جا رہا ہے جس میں لڑکے اور لڑکیوں کی آن لائن آپس میں نامناسب chatting شامل ہے۔اسی طرح انٹرنیٹ کے ذریعہ سے بیہودہ اور بداخلاقیوں سے پر فلمیں دیکھی جاتی ہیں 64