سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 36 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 36

ہے۔اس لئے بار بار میں والدین کو توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے بچوں کے باہر کے ماحول پر بھی نظر رکھا کریں اور گھر میں بھی بچوں کے جو پروگرام ہیں، جو ٹی وی پروگرام وہ دیکھتے ہیں یا انٹرنیٹ وغیرہ استعمال کرتے ہیں اُن پر بھی نظر رکھیں۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 13 دسمبر 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 3 جنوری 2014ء) کم عمر بچوں میں موبائل فون کا غیر ضروری استعمال جدید ٹیکنالوجی بشمول موبائل فون کے غلط استعمال کے نتیجے میں بچوں کے کردار پر جو منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ، اُن کے بارے میں تنبیہ کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدی نوجوانوں اور بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے ، جرمنی میں ہونے والے اطفال الاحمدیہ کے اجتماع کے موقع پر، ارشاد فرمایا: پھر آج کل یہاں بچوں میں ایک بڑی بیماری ہے ماں باپ سے مطالبہ ہوتا ہے کہ ہمیں موبائل لے کر دو۔دس سال کی عمر کو پہنچتے ہیں تو موبائل ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہئے۔آپ کونسا بزنس کر رہے ہیں؟ آپ کوئی ایسا کام کر ہے ہیں جس کی منٹ منٹ کے بعد فون کر کے آپ کو معلومات لینے کی ضرورت ہے؟ پوچھو تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ماں باپ کو فون کرنا ہے۔اگر ماں باپ کو آپ کے فون کی فکر نہیں ہے تو آپ کو بھی نہیں ہونی چاہئے۔کیونکہ فون سے پھر غلط باتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔فون سے لوگ رابطے کرتے ہیں جو پھر بچوں کو ورغلاتے 36