سوشل میڈیا (Social Media) — Page 115
ہیں جو اصل کتاب کا صفحہ ہے۔تو یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اور یہ بہت 66 مشکل کام تھا۔اللہ کے فضل سے ہمارے نو جوانوں کی ٹیم نے یہ کیا ہے۔“ مزید فرمایا: تو یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو انہوں نے کیا ہے۔دیکھنے والے تو اتنا محسوس نہیں کرتے۔ہر کتاب کو پڑھنا، ہر کتاب میں سے ہر لفظ کو تلاش کرنا اور پھر اس کا انڈیکس بنانا، پھر اس انڈیکس کے اقتباسات، پھر اس کے صفحے کا پروگرام بنانا ایک کافی بڑا کام تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان نوجوانوں نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے اور دنیا اس سے فائدہ اٹھانے والی ہو۔معترضین تو آجکل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پر اعتراض کرتے رہتے ہیں لیکن اگر دیکھیں تو یہی ایک خزانہ ہے جو دنیا کی اصلاح کا باعث بن سکتا ہے۔لیکن جن پر اثر نہیں ہوناوہ لوگ تو قرآنِ کریم کی آیات کا بھی استہزاء اڑاتے تھے ، اُن پر اثر نہیں ہوا۔اللہ تعالیٰ دنیا کو عقل اور سمجھ دے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 31 دسمبر 2010ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) ( مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 21 جنوری 2011ء) خطبہ جمعہ۔ایک روحانی مائدہ مجلس شوری جماعت احمدیہ یو کے کے اختتامی خطاب میں سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شوریٰ اراکین کو ایم ٹی اے سے زیادہ سے زیادہ مستفیذ ہونے 115