سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 87 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 87

جعلی فیس بک اکاؤنٹ آجکل میڈیا کے ذریعہ نہ صرف ہر قسم کے اخلاقی اصول پامال کئے جار ہے ہیں بلکہ کئی لوگ ریا کاری اور فریب کے مختلف طریقے اختیار کرتے ہوئے دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔اس قسم کے دھوکوں سے محفوظ رہنے کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: تیسری بات میں آج یہ کہنا چاہتا تھا کہ مجھے پتہ لگا کہ میرے نام سے آج کل انٹرنیٹ وغیرہ پرفیس بک (facebook) ہے۔فیس بک کا ایک اکاؤنٹ کھلا ہوا ہے جس کا میرے فرشتوں کو بھی پتہ نہیں۔نہ کبھی میں نے کھولا نہ مجھے کوئی دلچسپی ہے بلکہ میں نے تو جماعت کو کچھ عرصہ ہوا، اس بارہ میں تنبیہ کی تھی کہ اس فیس بُک سے بچیں۔اس میں بہت ساری قباحتیں ہیں۔پتہ نہیں کسی نے بے وقوفی سے کیا ہے، کسی مخالف نے کیا ہے یا کسی احمدی نے کسی نیکی کی وجہ سے کیا ہے۔لیکن جس وجہ سے بھی کیا ہے، بہر حال وہ تو بند کر وانے کی کوشش ہورہی ہے انشاء اللہ تعالیٰ وہ بند ہو جائے گا۔کیونکہ اس میں قباحتیں زیادہ ہیں اور فائدے کم ہیں۔بلکہ انفرادی طور پر بھی میں لوگوں کو کہتا رہتا ہوں کہ یہ جو فیس بُک ہے 87