سوشل میڈیا (Social Media) — Page 85
گھروں کو احمدی گھر بنائیں، دنیا داروں کے گھر نہ بنائیں اور نہ اگلی نسلیں دنیا میں پڑ کر نہ صرف احمدیت سے دور چلی جائیں گی بلکہ خدا تعالیٰ سے بھی دور ہو جائیں گی اور اپنی دنیا و عاقبت دونوں بر باد کریں گی۔خدا کرے کہ نہ صرف تمام واقفین کو سچے خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے والے اور تقویٰ پر چلنے والے ہوں بلکہ ان کے عزیزوں کے عمل بھی ان کو ہر قسم کی بدنامی سے بچانے والے ہوں۔بلکہ ہر احمدی وہ حقیقی احمدی بن جائے جس کی بار بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں تلقین فرمائی ہے تا کہ دنیا میں جلد تر ہم احمدیت اور حقیقی اسلام کا جھنڈا اٹھتا ہوا دیکھیں۔“ خطبہ جمعہ فرموده 28 را کتوبر 2016ء بمقام مسجد بیت السلام، ٹورانٹو، کینیڈا) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 18 نومبر 2016ء) 85