سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 78 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 78

کی وجہ یہی تھی۔چنانچہ فرمایا ہے : وَإِبْراهِيمَ الَّذِي وَثْى (النجم : 38) کہ ابراہیم وہ ابراہیم ہے جس نے وفاداری دکھائی۔خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری اور صدق اور اخلاص دکھانا ایک موت چاہتا ہے۔جب تک انسان دنیا اور اس کی ساری لذتوں اور شوکتوں پر پانی پھیر دینے کو تیار نہ ہو جاوے اور ہر ذلت اور سختی اور تنگی خدا کے لئے گوارا کرنے کو تیار نہ ہو یہ صفت پیدا نہیں ہوسکتی۔بت پرستی یہی نہیں کہ انسان کسی درخت یا پتھر کی پرستش کرے بلکہ ہر ایک چیز جو اللہ تعالیٰ کے قرب سے روکتی اور اس پر مقدم ہوتی ہے وہ بت ہے اور اس قدر بت انسان اپنے اندر رکھتا ہے کہ اس کو پتا بھی نہیں لگتا کہ میں بت پرستی کر رہا ہوں“۔کہیں آجکل کے زمانے میں ڈرامے بہت بن گئے ہیں۔کہیں انٹرنیٹ بہت بن گیا ہے۔کہیں دنیا کمانا بت بن گیا ہے۔کہیں اور خواہشات بت بن گئی ہیں۔پر آپ نے فرمایا کہ انسان کو پتا ہی نہیں لگتا کہ میں بت پرستی کر رہا ہوں اور وہ اندر ہی اندر کر رہا ہوتا ہے۔پس فرمایا کہ "پس جب تک خالص خدا تعالیٰ ہی کے لئے نہیں ہو جاتا اور اس کی راہ میں ہر مصیبت کی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا صدق اور اخلاص کا رنگ پیدا ہونا مشکل ہے۔فرمایا کہ ابراہیم علیہ السلام کو جو یہ خطاب ملا یہ یونہی مل گیا تھا؟ نہیں۔ابْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی کی آواز اس وقت آئی جب وہ بیٹے کی قربانی کے لئے تیار ہو گیا۔اللہ تعالیٰ عمل کو چاہتا ہے اور عمل ہی سے راضی ہوتا ہے اور عمل دُکھ سے آتا ہے۔عمل دُکھ سے آتا ہے یعنی انسان کو جو نیک اعمال ہیں ان کے بجالانے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کو راضی 66 78