سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 73 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 73

صحابی نے یوں بیان فرمایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ دعا سکھلائی که اے اللہ ! ہمارے دلوں میں محبت پیدا کر دے۔ہماری اصلاح کر دے اور ہمیں سلامتی کی راہوں پر چلا۔اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا۔اور ہمیں ظاہر اور باطن فواحش سے بچا۔اور ہمارے لئے ہمارے کانوں میں ، ہماری آنکھوں میں، ہماری بیویوں میں اور ہماری اولادوں میں برکت رکھ دے اور ہم پر رجوع برحمت ہو۔یقینا تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا اور ان کا ذکر خیر کرنے والا اور ان کو قبول کرنے والا بنا اور اے اللہ ہم پر نعمتیں مکمل فرما“ (سنن ابو داؤد کتاب الصلاة باب التشهد حديث 969) پس یہ دعا ہے جو دنیاوی غلط تفریح سے بھی روکنے کے لئے ہے۔دوسری ہر قسم کی فضولیات سے روکنے کے لئے ہے۔شیطان کے حملوں سے روکنے کے لئے ہے۔آج بھی دنیا میں تفریح کے نام پر مختلف بیہودگیاں ہورہی ہیں۔جب انسان کانوں، آنکھوں میں برکت کی دعا کرے گا، جب سلامتی حاصل کرنے اور اندھیروں سے روشنی کی طرف جانے کے لئے دعا کرے گا، جب بیویوں کے حق ادا کرنے کی دعا کرے گا، جب اولاد کے قرۃ العین ہونے کی دعا کرے گا تو پھر بیہودگیوں اور فواحش کی طرف سے توجہ خود بخود ہٹ جائے گی اور یوں ایک مومن 73