سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 72

کہ آپ نے جلسہ میں جو تقریر عورتوں میں کی اور پردے کے بارے میں کہا تو اُس وقت میں نے برقع پہنا ہوا تھا تو اُس وقت سے میں نے برقع پہنے رکھا ہے اور اب میں اُس پر قائم ہوں اور کوشش بھی کر رہی ہوں اور دعا بھی کر رہی ہوں کہ اس پر قائم رہوں۔اُس نے دعا کے لئے بھی لکھا۔تو پردے اس لئے چھٹ رہے ہیں کہ اس حکم کی جو قرآنی حکم ہے، بار بار ذہن میں جگالی نہیں کی جاتی۔نہ ہی گھروں میں اس کے ذکر ہوتے ہیں۔پس عملی اصلاح کے لئے بار بار برائی کا ذکر ہونا اور نیکی کا ذکر ہونا ضروری ہے۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 20 / دسمبر 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) مطبوع الفضل انٹر نیشنل 10 جنوری 2014ء) بُرائیوں سے بچنے کی جامع دعائیں عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی اور میڈیا کا غلط استعمال بلا شبہ ایک شیطانی فعل ہے۔ایسے شیطانی حملوں سے بچنے کے لئے دعاؤں کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔اس ضمن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مومنین کو شیطان کے حملوں سے بچانے کی کس قدر فکر ہوتی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح اپنے صحابہ کو شیطان سے بچنے کی دعائیں سکھاتے تھے اور کیسی جامع دعائیں سکھاتے تھے، اس کا ایک 72