سوشل میڈیا (Social Media) — Page 59
اب انٹرنیٹ کے بارے میں بھی میں کہنا چاہتا ہوں وہ بھی اسی پردہ نہ کرنے کے زمرہ میں آتا ہے کہ chatting ہو رہی ہے۔یونہی جب آ کے open کر رہے ہوتے ہیں انٹرنیٹ اور بات چیت (chatting) شروع ہوگئی تو پھر شروع میں تو بعض دفعہ یہ نہیں پتہ ہوتا کہ کون بات کر رہا ہے؟ یہاں ہماری لڑکیاں بیٹھی ہیں دوسری طرف پتہ نہیں لڑکا ہے یالڑ کی ہے اور بعض لڑکے خود کو چھپاتے ہیں اور بعض لڑکیوں سے لڑکی بن کر باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔اسی طرح یہ بات بھی میرے علم میں آئی ہے کہ لڑکیاں سمجھ کر بات چیت شروع ہوگئی جماعت کا تعارف شروع ہو گیا۔اور لڑکی خوش ہورہی ہوتی ہے کہ چلو دعوت الی اللہ کر رہی ہوں۔یہ پتہ نہیں کہ اس لڑکی کی کیا نیت ہے۔آپ کی نیت اگر صاف بھی ہے تو دوسری طرف جولڑ کا internet پر بیٹھا ہوا ہے اس کی نیت کیا ہے؟ آپ کو کیا پتہ؟ اور آہستہ آہستہ بات اتنی آگے بڑھ جاتی ہے کہ تصویروں کے تبادلے شروع ہو جاتے ہیں۔اب تصویر میں دکھانا تو انتہائی بے پردگی کی بات ہے۔اور پھر بعض جگہوں پہ رشتے بھی ہوئے ہیں۔جیسے میں نے کہا کہ بڑے بھیانک نتیجے سامنے آئے ہیں۔اور ان میں سے اکثر رشتے پھر تھوڑے ہی عرصہ کے بعد نا کام بھی ہو جاتے ہیں۔یا درکھیں کہ آپ نے اگر تبلیغ ہی کرنی ہے، دعوت الی اللہ کرتی ہے تولڑ کیاں لڑکیوں کو ہی دعوت الی اللہ کریں۔اور لڑکوں کو تبلیغ کرنے کی ضرورت نہیں۔وہ کام لڑکوں کے لئے چھوڑ دیں۔کیونکہ جیسے میں نے پہلے بھی کہا کہ یہ ایک ایسی 59