سوشل میڈیا (Social Media) — Page 58
مردوں کا جو تبلیغ کا حصہ ہے وہ مردوں کے حصے رہنے دیں کیونکہ اس میں بعض دفعہ بعض قباحتیں پیدا ہوتی ہیں۔کہا تو یہی جارہا ہوتا ہے کہ ہم تبلیغ کر رہے ہیں لیکن پھر عموماً دیکھنے میں آیا ہے، تجربہ میں آیا ہے کہ انٹرنیٹ کے بعض ایسے نتائج ظاہر ہوتے ہیں جو کسی طرح بھی ایک احمدی بچی اور عورت کے مناسب حال نہیں ہوتے۔پھر جو بچیاں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھ رہی ہیں وہ بغیر کسی جھجک کے، شرم کے یا احساس کمتری کا شکار ہوئے ، اپنے بارے میں، اسلام کے بارے میں اپنی طالبات سے بات چیت کریں۔اپنے بارے میں بتادیں کہ ہم کون ہیں پھر اس طرح اسلام کا تعارف ہوگا۔“ (خطاب از مستورات جلسہ سالانہ آسٹریلیا 15 را پریل 2006ء) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 12 جون 2015ء) تبلیغ کرنے کے لئے بہت سی احمدی لڑکیاں انٹرنیٹ وغیرہ کا سہارا لیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ براہ راست تبلیغ کرنے کی نسبت یہ طریق زیادہ محفوظ اور مؤثر ہے۔لیکن بعد ازاں اس کے بھی منفی نتائج ظاہر ہونے لگتے ہیں۔چنانچہ پردہ کے بارہ میں اسلامی تعلیم کا اطلاق نئے دور کی ٹیکنالوجی کے ذریعے کس طرح ممکن ہے، اس حوالہ سے احمدی خواتین سے ارشاد فرمودہ اپنے ایک خطاب میں توجہ دلاتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نہایت مؤثر نصائح سے نوازا۔حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: 58