سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 57 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 57

بھی ملے لے لیں۔ان لوگوں کی سب ایجادیں اچھی نہیں ہیں۔جو بات نہیں مانتیں وہ پھر روتے روتے مجھے خط لکھتی ہیں کہ غلطی ہوگئی ہے کہ ہمیں فلاں جگہ trap کر لیا گیا ہے۔۔۔جس شخص نے یہ facebook بنائی ہے اس نے خود کہا کہ میں نے اس لئے بنائی ہے کہ ہر شخص کو ننگا کر کے دنیا کے سامنے پیش کروں۔کیا احمدی لڑکی نگا ہونا چاہے گی!؟۔جو نہیں مانتے نہ مانیں۔“ ( کلاس واقفات کو جرمنی 8 اکتوبر 2011ء بمقام مسجد بیت الرشید ) مطبوع الفضل انٹرنیشنل 6 جنوری 2012ء) لڑکیوں کے تبلیغی رابطے صرف لڑکیوں سے ہونے چاہئیں 66 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بارہا یہ نصیحت فرمائی ہے کہ احمدی لڑکیوں کے تبلیغی رابطے صرف لڑکیوں سے ہونے چاہئیں۔اسی حوالہ سے لجنہ اماءاللہ کی عہدیداران کو نصائح کرتے ہوئے حضور انور فرمایا: د مجنہ کے تبلیغ کے شعبہ کو چاہئے کہ ایسی عورتوں اور بچیوں کی ٹیمیں بنائیں اور ان کو تبلیغ کے لئے استعمال کریں لیکن ایک بات واضح طور پر ذہن میں رکھنی چاہئے کہ لڑکیوں کے تبلیغی رابطے صرف لڑکیوں سے ہونے چاہئیں یا عورتوں سے ہونے چاہئیں۔بعض لوگوں کے انٹرنیٹ کے ذریعے سے تبلیغ کے رابطے ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کے تبلیغی رابطے بھی صرف لڑکیوں اور عورتوں سے رکھیں۔57