سوشل میڈیا (Social Media) — Page 28
بُرائیوں کا دائرہ بھی تیزی کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔چنانچہ اس اہم موضوع کے بارہ میں احباب جماعت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا: آجکل جو عملی خطرہ ہے وہ معاشرے کی برائیوں کی بے لگامی اور پھیلاؤ ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ آزادی اظہار اور تقریر کے نام پر بعض برائیوں کو قانونی تحفظ دیا جاتا ہے۔اس زمانے سے پہلے برائیاں محدود تھیں۔یعنی محلے کی برائی محلے میں یا شہر کی برائی شہر میں یا ملک کی برائی ملک میں ہی تھی۔یا زیادہ سے زیادہ قریبی ہمسائے اُس سے متاثر ہو جاتے تھے۔لیکن آج سفروں کی سہولتیں، ٹی وی، انٹرنیٹ اور متفرق میڈیا نے ہر فردی اور مقامی برائی کو بین الاقوامی برائی بنا دیا ہے۔انٹرنیٹ کے ذریعہ ہزاروں میلوں کے فاصلے پر رابطے کر کے بے حیائیاں اور برائیاں پھیلائی جاتی ہیں۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 6 دسمبر 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 27 دسمبر 2013ء) 28