سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 27 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 27

زینت کے نام پر بے حیائی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے متعدد مواقع پر معاشرے میں بے حیائی کی بڑھتی ہوئی روش کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے نیز اس سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے غض بصر یعنی اپنی نظروں کی حفاظت کرتے ہوئے انہیں حیا سے جھکا لینے کی اسلامی تعلیم کو بھی متعد د مواقع پر تفصیل سے بیان فرمایا ہے۔چنانچہ اپنے ایک خطاب میں احمدی خواتین کو ارشاد فرمایا: دو جیسا کہ میں نے کہا لباس بے حیائی والا لباس ہوتا چلا جا رہا ہے۔پھر بڑے بڑے اشتہاری بورڈ کے ذریعہ سے، ٹی وی پر اشتہارات کے ذریعہ سے، انٹرنیٹ پر اشتہارات کے ذریعہ سے بلکہ اخباروں کے ذریعہ سے بھی اشتہار دئیے جاتے ہیں کہ شریف آدمی کی نظر اس پر پڑ جاتی تو شرم سے نظر جھک جاتی ہے اور جھکنی چاہئے۔یہ سب کچھ ماڈرن سوسائٹی کے نام پر ، روشن خیالی کے نام پر ہوتا ہے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا یہ زینت اب بے حیائی بن چکی ہے یعنی 66 زینت کے نام پر بے حیائی کی اشتہار بازی ہے۔“ ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ جرمنی 29 جون 2013ء بمقام کالسروئے ، جرمنی) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 18 اکتوبر 2013ء) معاشرے کی بُرائیوں کا بین الاقوامی پھیلاؤ موجودہ دور میں مواصلاتی نظام میں غیر معمولی وسعت کی وجہ سے اخلاقی 27