سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 26 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 26

بیہودگیوں سے پاک نہ رکھا تو پھر اُس عہد کا بھی پاس نہ کیا اور اپنا ایمان بھی ضائع کیا جس عہد کی تجدید انہوں نے اس زمانہ میں زمانے کے امام کے ہاتھ پہ کی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑا واضح فرمایا ہے کہ : الْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِّنَ الْإِيمَانِ - (مسلم کتاب الایمان باب شعب الایمان و افضلها۔۔۔حدیث نمبر 59) ترجمہ : حیا بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔پس ہر احمدی نوجوان کو خاص طور پر یہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ آج کل کی برائیوں کو میڈیا پر دیکھ کر اس کے جال میں نہ پھنس جائیں ورنہ ایمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔انہی بیہودگیوں کا اثر ہے کہ پھر بعض لوگ جو اس میں ملوث ہوتے ہیں تمام حدود پھلانگ جاتے ہیں اور اس وجہ سے پھر بعضوں کو اخراج از جماعت کی تعزیر بھی کرنی پڑتی ہے۔ہمیشہ یہ بات ذہن میں ہو کہ میرا ہر کام خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے حیائی ہر مرتکب کو بدنما بنا دیتی ہے اور شرم و حیا ہر حیادار کو حسن وسیرت بخشتا ہے اور 66 اسے خوبصورت بنا دیتا ہے۔(ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء في الفحش والتفحش۔حدیث نمبر (1974) خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 2010ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 5 فروری 2010ء) 26