سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 127 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 127

نے خود آپ سے فرمایا تھا کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ ذرائع بھی پیدا فرمائے ہیں کہ آپ کا پیغام دنیا کے کناروں تک پہنچے۔پس یہ خدا تعالیٰ کی تقدیر ہے اور یہ تمام ایجادات اس کی شہادت دے رہی ہیں۔( خطبہ جمعہ فرمودہ 15 را کتوبر 2010ء بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن) مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 5 نومبر 2010ء) جدید مواصلاتی نظام اور میڈیا کی صنعت میں روز افزوں ترقی کے نتیجہ میں احمدیوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے ایک موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل ارشاد فرمایا ( یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضور انور نے یہ نصالح براہ راست احمدی خواتین سے خطاب فرماتے ہوئے ارشاد فرمائی ہیں ) : ”اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں ہماری جماعت کے فائدہ کے لئے جدید مواصلاتی نظام اور میڈیا جیسے ذرائع ابلاغ کی سہولیات مہیا کر دی ہیں۔دنیا کے ہر کو نہ میں اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے یہ ذرائع بہت اہم ثابت ہو رہے ہیں۔جیسا کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ ہماری جماعت کا پیغام زمین کے کناروں تک پہنچ رہا ہے۔تاہم یہ صورتِ حال ہماری ذمہ داری کو مزید بڑھا دیتی ہے کیونکہ جولوگ ہمارا پیغام سُن رہے ہیں وہ یہ جاننے کے لئے ہماری جانب دیکھیں گے کہ آیا ہم جو کہہ رہے ہیں اس پر خود عمل بھی کرتے ہیں۔اگر وہ لوگ یہ دیکھیں گے کہ ہم جو تعلیمات پیش کر رہے ہیں وہ تو سچی ہیں لیکن احمدیوں کے اپنے عملی 127