سوشل میڈیا (Social Media) — Page 128
معیار میں کمزوری پائی جاتی ہے تو اس کا اُن پر مثبت اثر ہونے کے بجائے منفی ہونے کا احتمال ہوگا۔یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ہمارا پیغام تو نیں مگر یہ محسوس کریں کہ پرانے احمدیوں کا عملی معیار توقع کے مطابق نہیں ہے تو وہ اسلام کا حقیقی پیغام پھیلانے اور اس پر عمل کرنے کا بیڑا اٹھا لیں۔ایسی صورتحال میں ہماری جماعت یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کی ترقی اور کامیابی کا سہرا ان نئے آنے والے نیک لوگوں کے سر ہوگا اور پیچھے رہ جانے والے ان برکتوں سے محروم رہ جائیں گے۔پس پیچھے رہ جانے والوں میں آپ کا شمار نہ ہو۔بلکہ احمدیت کی سچائی پھیلانے والوں کی صف اول میں نہ صرف اپنے قول سے بلکہ اپنے عمل اور کارناموں کے ذریعہ بھی شامل ہو جائیں۔آپ اس روشنی کا منبع بن جائیں جس کی کرنیں اسلام کی سچائی کو روشن کر دے“۔( اردو ترجمہ انگریزی خطاب بر موقع نیشنل اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے بمقام للفورڈیو کے 25 /اکتوبر 2015ء) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 25 مارچ 2016ء) اللہ تعالیٰ ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم نئے دور کی ایجادات سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی تبلیغی اور تربیتی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے چلے جائیں۔نیز خلیفہ وقت کے سلطان نصیر اور اسلام احمدیت کے قابل فخر سپوت بن کر خدمت کے میدان میں آگے بڑھتے چلے جائیں۔آمین 128