سوشل میڈیا (Social Media) — Page 123
واقعات بھی آپ کو سناؤں گا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت کو پھیلارہا ہے۔لیکن نوجوان لڑکیوں سے خاص طور پر میں کہتا ہوں کہ بعض انٹرنیٹ اور بعض لوگوں کی باتوں میں آکے یہ سمجھتے ہیں کہ جماعت جو ہے وہ ترقی نہیں کر رہی ، یا کسی بھی قسم کی مایوسی کی باتیں اُن سے شروع ہو جاتی ہیں اور دشمن ہمارے اندر مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، مخالفین پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں اور یہ جو آجکل کا میڈیا ہے، خاص طور پر ویب سائٹس وغیرہ ان کے ذریعے بہت بیہودہ قسم کی باتیں ہوتی ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ذہنوں میں مایوسی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور مایوسی پیدا ہونے کے بعد دین سے دُور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔اس لئے اس معاملے میں بھی خیال رکھیں کہ کبھی کسی قسم کا مایوسی کا خیال نہیں آنا چاہئے۔“ ( خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ جرمنی 17 ستمبر 2011ء) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 16 نومبر 2012ء) والنشرت نشراً دین اسلام کے حقیقی پیغام کوگل عالم میں پھیلانے کے لئے موجودہ زمانے کی ایجادات اور ذرائع ابلاغ کے جدید طریق بہت معاون اور سُودمند ثابت ہورہے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بارہا اپنے خطبات جمعہ اور خطابات میں اللہ تعالیٰ کے تائیدی نشانات اور انعامات وفتوحات کا بیان فرمایا ہے۔ایک 123