سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 101 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 101

کیوں نہ اس کو دیکھا ، کیوں نہ ہم اس کے ساتھ جڑے۔بعضوں نے یہ اظہار کیا کہ ہفتہ دس دن میں ہی ہمارے اندر روحانی اور علمی معیار میں اضافہ ہوا ہے۔جماعت کے بارے میں ہمیں صحیح پتہ چلا ہے۔پس پھر میں یاد دہانی کروارہا ہوں ، اس طرف بہت توجہ کریں، اپنے گھروں کو اس انعام سے فائدہ اٹھانے والا بنائیں جو اللہ تعالیٰ نے ہماری تربیت کے لئے ہمارے علمی اور روحانی اضافے کے لئے ہمیں دیا ہے تا کہ ہماری نسلیں احمدیت پر قائم رہنے والی ہوں۔پس ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے آپ کو ایم ٹی اے سے جوڑیں۔اب خطبات کے علاوہ اور بھی بہت سے لائیو پروگرام آرہے ہیں جو جہاں دینی اور روحانی ترقی کا باعث ہیں وہاں علمی ترقی کا بھی باعث ہیں۔جماعت اس پر لاکھوں ڈالر ہر سال خرچ کرتی ہے اس لئے کہ جماعت کے افراد کی تربیت ہو۔اگر افراد جماعت اس سے بھر پور فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو اپنے آپ کو محروم کریں گے۔غیر تو اس سے اب بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں اور جماعت کی سچائی اُن پر واضح ہورہی ہے اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور اسلام کی حقانیت کا انہیں پتہ چل رہا ہے اور صحیح ادراک ہو رہا ہے۔پس یہاں کے رہنے والے احمدیوں کو بھی اور دنیا کے رہنے والے احمدیوں کو بھی ایم ٹی اے سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے۔ایم ٹی اے کی ایک اور برکت بھی ہے کہ یہ جماعت کو خلافت کی برکات سے جوڑنے کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے۔پس اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔“ ( خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 2013ء بمقام مسجد بیت الہدی ، سڈنی۔آسٹریلیا ) ( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 8 نومبر 2013ء) (101