سرّالخلافة

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 259

سرّالخلافة — Page 198

سر الخلافة ۱۹۸ اردو ترجمہ ۶۲ وَكَيْفَ أَظُنُ زَوَالَ حُبِّكَ طَرْفَةً وَيَأْطِرُ قَلْبِي حُبُّكَ الْمُتَكَفْرِ اور میں تیری محبت کے زوال کا ایک لحظہ کے لئے بھی کیسے گمان کر سکتا ہوں جب کہ تیری بہت بڑی محبت میرے دل کو ( تیری طرف ) جھکا رہی ہے۔(٢٣) وَجَدْتُ السَّعَادَةُ كُلَّهَا فِي إِطَاعَةِ فَوَفِّقَ لِآخَرُ مِنْ خُلُوصِ وَيَسْرِ اے خدا! میں نے ساری کی ساری خوش بختی اطاعت میں پائی ہے۔پس دوسروں کو بھی خلوص کی توفیق دے اور آسانی پیدا کر۔الهى بِوَجْهِكَ ادْرِكِ الْعَبْدَ رَحْمَةً تَعَالَ إِلَى عَبْدِ ذَلِيْلٍ مُّكَفَّرٍ اے میرے خدا! اپنی ذات کے طفیل اس بندے کی رحم کے ساتھ دستگیری فرما اور (اپنے) کمزور اور عاجز بندے کی طرف جس کا فر ٹھہرایا گیا، آ جا۔وَمِنْ قَبْلِ هَذَا كُنتَ تَسْمَعُ دَعْوَتِي وَقَدْ كُنتَ فِي الْمِضْمَارِ تُرْسِئُ وَمَأْزَرِى اور اس سے پہلے تو میری دعائیں سنتا رہا ہے اور تو میدان میں میری ڈھال اور پناہ بنا رہا ہے۔اِلهى أَغِتُنِي يَا اِلهى اَمِدَّنِي وَبَشِّرُ بِمَقْصُودِى حَنَانًا وَّ خَبِّر اے میرے خدا! میری فریاد رسی کر۔اے میرے خدا! میری مدد کر اور مہربانی سے میرے مقصود کی بشارت دے اور آگاہ کر۔اَنِرْنِي بِنُورِكَ يَا مَلَاذِى وَ مَلْجَأَى نَعُوذُ بِوَجْهِكَ مِنْ ظَلَامٍ مُّدَعْثِرِ مجھے اپنا نور دکھا۔اے میرے ملجا و ما وی ! ہم ہلاک کرنے والی تاریکی سے تیری ذات کی پناہ لیتے ہیں۔وَخُذْ رَبِّ مَنْ عَادَى الصَّلاحَ وَ مُفْسِدًا وَنَزِّلُ عَلَيْهِ الرّجُزَ حَقًّارٌ دَمِّر اور اے میرے رب! نیکی کے دشمن اور مفسد کو گرفتار کر۔اور حق کی خاطر اس پر عذاب نازل کر اور اسے تباہ کر۔وَكُنُ رَبِّ حَنَّانًا كَمَا كُنتَ دَائِمًا وَإِنْ كُنْتُ قَدْ غَادَرْتُ عَهْدًا فَذَكِّرِ اور اے میرے رب ! تو مہربان رہ جیسا کہ تو ہمیشہ مہربان تھا اور اگر میں ذمہ داری کو چھوڑ چکا ہوں تو یاد دلا۔وَإِنَّكَ مَوْلًى رَاحِمٌ ذُوْكَرَامَةٍ فَبَعْدَ عَنِ الْغِلْمَانِ يَوْمَ التَّشَرُّرِ اور یقیناً تو رحم کرنے والا آقا اور صاحب کرم ہے سو تو اپنے غلاموں سے شرمندگی کے دن کو دور کر دے۔أَرَى لَيْلَةً لَيْلَاءَ ذَاتَ مَخَافَةٍ فَهَنِّى وَبَشِّرُنَا بِيَوْمٍ عَبْقَرِى میں بہت سیاہ خوفناک رات کو دیکھ رہا ہوں پس تو مبارک بادی دے اور ہمیں شاندار دن کی بشارت دے۔وَفَرِّجْ كُرُوبِى يَا كَرِيْمِی وَنَجِّنِي وَمَزَقَ خَصِيمِي يَا إِلهِي وَعَفْرٍ اور اے میرے کریم ! میرے دکھوں کو دور کر دے اور مجھے نجات دے اور اے میرے خدا! میرے دشمن کو پارہ پارہ کر دے اور خاک آلود کر دے۔وَلَيْسَتْ عَلَيْكَ رُمُوزُ اَمْرِى بِغُمَّةٍ وَتَعْرِفُ مَسْتُورِ وَ تَدْرِئُ مُقَعَّرِى اور میرے کام کے رموز تجھ پر مخفی نہیں ہیں اور تو میری پوشیدہ باتوں کا علم رکھتا ہے اور میرے دل کی گہرائی کو جانتا ہے۔