سرّالخلافة — Page 197
سر الخلافة ۱۹۷ اردو ترجمہ ނ بچا لے۔وَإِنْ كُنتَ تَزْعَمُ صَبْرَ جِسْمِكَ فِي اللَّظى فَجَرِّبُهُ تَمْرِيْنَا بِحَرْقٍ مُّسَعْرٍ اگر تیرا خیال ہے کہ تیرا جسم آگ کے شعلے کو برداشت کر سکتا ہے بھڑکنے والی آگ کی جلن کی مشق کرتے ہوئے تو اس کا تجربہ کر۔وَمَالَكَ لَا تَبْغِى الْمُعَالِجَ خَائِفًا وَإِنَّكَ فِي دَاءٍ عُصَالٍ كَمُحْصَرٍ اور تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو ڈر کر معالج کی خواہش نہیں کرتا حالانکہ تو قولنج کے مریض کی طرح سخت بیماری میں مبتلا۔لا ہے۔فَيَا أَيُّهَا الْمُرْخِي عِنَانَ تَعَصُّبِ خَفِ اللَّهَ وَاقْبَلُ تُحْفَ وَعْظِ الْمُذَكِّرِ پس اے تعصب کی باگ کو ڈھیلا کرنے والے! اللہ سے ڈر اور نصیحت کرنے والے کے وعظ کے تحفوں کو قبول کر لے۔وَخَفْ نَارَيَوْمٍ لَا يَرُدُّ عَذَابَهَا تَدَلُّلُ شَيْحٍ أَوْتَظَاهُرُ مَعْشَرٍ اور اس دن کی آگ سے ڈر جس کے عذاب کو نہیں ہٹا سکے گا شیخ کا ناز و نخرہ اور نہ ہی قبیلہ کی باہمی امداد۔سَئِمُنَا تَكَالِيْفَ التَّطَاوُلِ مِنْ عِدَا تَمَادَتْ لَيَالِي الْجَوْرِ يَا رَبِّ فَانُصُرِ ہم دشمنوں کی دست درازی کی تکلیفوں سے اکتا چکے ہیں۔ظلم کی راتیں لمبی ہو گئی ہیں۔اے میرے ربّ! تو مدد کر۔وَأَنْتَ رَحِيمٌ ذُوحَنَانِ وَرَحْمَةٍ فَنَجٌ عِبَادَكُ مِنْ وَّبَالٍ مُدَمِّرِ اور تو رحیم ہے مہربان اور صاحب رحمت ہے سو اپنے بندوں کو مہلک وبال رَأَيْتَ الْخَطَايَا فِي أُمُورِ كَثِيرَةٍ وَإِسْرَافَنَا فَاغْفِرُ وَ أَيْدُ وَعَزِرِ تو نے بہت سے معاملات میں (ہماری) خطاؤں اور ہماری زیادتیوں کو دیکھا ہے۔پس بخش دے اور مدد فرما اور تقویت دے۔وَ اَنْتَ كَرِيمُ الْوَجْهِ مَوْلًى مُجَامِلٌ فَلَا تَطْرُدِ الْغِلْمَانَ بَعْدَ التَّخَيرِ تو کریم و مہربان ہے! تو حسن سلوک فرمانے والا آتا ہے۔پس تو ان غلاموں کو منتخب فرمانے کے بعد نہ دھتکار۔وَجِئْنَاكَ كَالْمَوْتَى فَأَحْيِ أُمُورَنَا وَنَسْتَغْفِرَئُكَ مُسْتَغِيْثِيْنَ فَاغْفِرٍ ہم تیرے پاس مُردوں کی طرح آئے ہیں پس ہمارے معاملات کو زندگی بخش۔ہم تجھ سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے بخشش مانگتے ہیں۔پس معاف فرما۔إلى أَى بَابِ يَا إِلهِي تَرُدُّنِى اَتَتُرُ كُنِي فِي كَفَّ خَصْمٍ مُخَسَرِى کس دروازے کی طرف اے میرے معبود! تو مجھے دھکیلے گا؟ کیا تو مجھے میرے نقصان رساں دشمن کے ہاتھوں میں چھوڑ دے گا؟ إِلهِي فَدَتْكَ النَّفْسُ أَنْتَ مَقَاصِدِى تَعَالَ بِفَضْلٍ مِّنْ لَّدُنكَ وَبَشِّرِ اے میرے معبود! میری جان تجھ پر فدا ہو۔تو ہی تو میرا مقصود ہے۔اپنے فضل کے ساتھ آ اور مجھے خوشخبری دے۔أَ أَعْرَضْتَ عَنِّى لَا تُكَلِّمُ رَحْمَةً وَقَدْ كُنْتَ مِنْ قَبْلِ الْمَصَائِبِ مُخْبِرِى کیا تو نے مجھ سے منہ پھیر لیا ہے (جو) تو شفقت کے ساتھ مجھ سے کلام نہیں فرماتا۔تو تو ان مصائب سے پہلے میرا مخبر تھا۔